سیلاب متاثرین کیلئےفنڈریزنگ، میراکی نیویارک میں سڑک پرلائیو پرفارمنس
یوتھ ویژن نیوز: ( ویب ڈسک )پاکستان کو اس وقت تاریخ کے بدترین سیلاب کا سامنا ہے۔ جس کی وجہ سے ملک کے چاروں صوبے متاثر ہوئے ہیں اور لاکھوں افراد بے گھر ہوکر عارضی قیام گاہوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔
سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے فلمسٹار میرا بھی میدان میں آگئی ہیں۔ جنہوں نیویارک کے علاقے بروکلین میں سڑک پر لائیو پرفارمنس کے ذریعے فنڈریزنگ کی ہے۔ فلمسٹار کے اس اقدام کو سوشل میڈیا پر بہت سراہا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گوتم اڈانی دنیا کا تیسرا امیر ترین شخص بن گیا
میرا نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی پرفارمنس کی ویڈیوز شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ فلمسٹار کی پرفارمنس کو حاضرین نے بھی خوب سراہا
فلمسٹار نے پرفارمنس سے قبل ایک پوسٹ انسٹاگرام پر شیئر کی تھی، جس میں سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی اپیل کی گئی تھی۔ اداکارہ نے بتایا تھا کہ انہوں نے نیویارک میں پرفارم کیا۔ میری تمام مسلمانوں سے خلوص دل سے گزارش ہے کہ براہ کرم آگے آئیں اور مدد کریں۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں سیلاب سے250 افراد جان کی بازی ہار گئے
میرا نے کہا کہ اپنے دل اور گھر کے دروازے ان متاثرین کے لیے کھولیں، ہم متحد ہوکر کسی بھی پریشانی سے نمٹ سکتے ہیں
اداکارہ کاکہنا تھا کہ کسی ایک خاندان کو اگر چھت میسر آجائے، کوئی ایک خاندن بھی اس مشکل سے نکل سکے تو میں ایک آرٹسٹ ہونے کے ناطے دنیا کے کسی بھی حصے میں پرفارم کرنے کے لیے تیار ہوں۔