عامر خان اپنی فلم لال سنگھ چڈھا کی ناکامی پرشدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں، کرن راؤ
بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار عامر خان کی سابق اہلیہ و فلم پروڈیوسر کرن راؤ نے انکشاف کیا ہے کہ فلم لال سنگھ چڈھا کی ناکامی پر عامر خان شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک انٹرویو میں کرن راو نے بتایا کہ عامر خان کسی سے بھی بات نہیں کر رہے اور اپنے کمرے میں بند رہتے ہیں، انہوں نے کھانا پینا بھی ترک کر رکھا ہے۔
11 اگست کو بڑے پردے پر ریلیز کی جانے والی فلم تقریبا دو ہفتوں کے دوران محض 67 کروڑ روپے کا کاروبار کر پائی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عالیہ بھٹ کا نام تبدیل کرنے کا اعلان،نیا نام بھی بتا دیا
کرن راو نے بتایا کہ عامر خان نے ہالی ووڈ کی میگا ہٹ فلم ’فارسٹ گمپ‘ کا ہندی ورژن بنانے میں بہت محنت کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ عامر خان فلم لال سنگھ چڈھا کے ٹوئٹر پر بائیکاٹ ٹرینڈ کی وجہ سے بھی صدمے میں تھے۔
رپورٹ کے مطابق فلم لال سنگھ چڈھا بنانے پر پروڈیوسرز کا 150 کروڑ روپے خرچ ہوا ہے جب کہ فلمی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ یہ فلم 75 کروڑ روپے سے زائد کا کاروبار نہیں کر پائے گی۔