’بُوہے باریاں‘چینی ٹیچرکاپنجابی گاناسوشل میڈیاپروائرل
پاکستانی سوشل میڈیا پر اس وقت ایک چینی خاتون کی ویڈیو وائرل ہے جو ایک پاکستانی گانا گاتے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والا یہ گانا دراصل پاکستانی گلوکارہ حدیقہ کیانی کا ہے جو چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ایک چینی ٹیچر نے ’پاکستان فوڈ اینڈ کلچر فیسٹول‘ کے دوران گایا ہے۔
یہ فیسٹیول چین میں پاکستانی سفارت خانے نے پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر منعقد کروایا تھا۔
سوشل میڈیا صارفین کو اس گانے نے اس لیے بھی حیران کیا کیوں کہ حدیقہ کیانی کا گانا ’بُوہے باریاں‘ ایک پنجابی گانا ہے جو کہ چینی خاتون نے بہت خوبصورت تلفظ کے ساتھ گایا۔
سوشل میڈیا صارفین چین میں پاکستانی سفارت خانے اور چینی گلوکارہ وکی کو سراہ رہے ہیں۔
Load/Hide Comments