روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا

چینی صدر آئیندہ ہفتے سعودی عرب کا دورہ کریں گے

یوتھ ویژن نیوز :بیجنگ ( ثاقب غوری سے ) چین کے صدر شی جن پنگ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صدر سعودی عرب کے اہم دورے پر جائیں گے۔ صدر شی جن پنگ کی شاندار استقبال کے لیے تیاریاں جاری ہیں جب کہ ولی عہد محمد بن سلمان خود ایئرپورٹ پر چینی صدر کا استقبال کریں گے۔

یہ ملاقات اس وقت ہونے جا رہی ہے جب حال ہی میں امریکی صدر جوبائیڈن نے خلیجی ممالک کا دورہ مکمل کیا ہے اور سعودی فرمانروا سمیت ولی عہد اور دیگر اعلیٰ حکام سے ریاض میں ملاقات کیں۔

 قبل ازیں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں کئی عرب ممالک نے اسرائیل کو تسلیم کرتے ہوئے سفارتی اور تجارتی تعلقات بحال کیے ہیں اور سعودی عرب نے بھی اسرائیل کے لیے رویہ نرم کیا ہے۔

تاہم ان سب کے باوجود چین اور سعودی عرب کے تعلقات اپنی جگہ مضبوط رہے ہیں۔ چین اس وقت سعودی عرب سے تیل خریدنے والا سب سے بڑا ملک ہے اور ایک اہم تجارتی شراکت دار بھی ہے۔

خلیجی ممالک کے امور پر نظر رکھنے والے ماہرین کی جانب سے خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ چین اب تجاری معاملات سے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے افریقا اور دیگر جگہوں پر عسکری بیسز قائم کرنا چاہتا ہے اور مبینہ طور پر اس کے لیے سعودی عرب سے مدد مانگے گا۔

دوسری طرف ’’وال اسٹریٹ جرنل‘‘ نے چونکا دینے والا دعویٰ کیا ہے کہ چینی صدر ممکنہ طور پر نومبر میں انڈونیشیا میں ہونے والے جی-20 سربراہ اجلاس میں اپنے امریکی ہم منصب جو بائیڈن سے ملاقات کریں گے۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق فی الحال اس ملاقات کی تصدیق نہیں ہوسکی تاہم جوبائیڈن انتظامیہ بہت عرصے سے اس ملاقات کے لیے کوشاں تھی۔

یاد رہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور سے شروع ہونے والی چین کے ساتھ معاشی جنگ اور تناؤ تاحال کسی نہ کسی صورت میں برقرار ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com