روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا

ڈالر کی قیمت 300 روپے تک پہنچ جانے کے خدشہ ہے،شہباز گل

لاہور ( عاقب غوری سے )   ڈالر کی قیمت 300 روپے تک پہنچ جانے کے خدشے کا اظہار۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کی کوشش ہے کہ حکومت ختم ہونے سے قبل یہ اپنی جیبیں بھر لیں، آنے والے دن معیشت کیلئے انتہائی تشویش ناک لگ رہے ہیں، کچھ افراد سے بات ہوئی انہوں نے کہا ہے کہ ڈالر 250 روپے سے 300 روپے کی سطح تک جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں جاری سیاسی غیر یقینی کی صورتحال ملکی معیشت کی تباہی کا باعث بننے لگی، منگل کے روز کرنسی مارکیٹ میں ڈالر نے پاکستانی روپیہ کی کمر توڑ کر رکھ دی۔ دنیا نیوز کی رپورٹ کے مطابق صرف منگل کے دن ڈالر مہنگا ہونے سے ملکی قرضوں کے حجم میں 1 ہزار 400 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہو گیا۔

بتایا گیا ہے کہ منگل کے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 6 روپے 80 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 8 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔

یوں انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 221 روپے 99 پیسے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 224 روپے 50 پیسے ہو گئی۔ ڈالر کی قیمت میں اضافے کے حوالے سے چیئرمین فاریکس ایسوسی ایشن ملک محمد بوستان نے کہا کہ ملک میں سیاسی حالات کو جواز بنا کر بینک ڈالر کی قیمت میں سٹہ بازی کررہے ہیں جس کا اسٹیٹ بینک کو نوٹس لینا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں غیر ضروری طور پر ڈالر کی قیمت کو بڑھنے سے روکنا چاہیے، بینکس کی اجاراہ داری کے خاتمے کے لیے فوری طور پر ڈالر کی فاروڈ بکنگ پر پابندی عائد کی جائے تاکہ مارکیٹ میں پینک والی صورتحال کو روکا جا سکے۔

دوسری جانب کرنسی ماہرین کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخابات کے بعد پنجاب اور مرکز میں حکومت کی تبدیلی کے خوف کی وجہ سے مالیاتی منڈیاں افرا تفری کا شکار ہیں اور ڈالر خرید رہے ہیں، انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ، دوست ممالک اور دوطرفہ ذرائع سے رقم کے حصول کے حوالے سے تحفظات کی وجہ سے درآمد کنندگان کی مانگ میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com