روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا

مون سون: انڈیا اور بنگلہ دیش میں سیلاب سے کم از کم 41 افراد ہلاک، لاکھوں بے گھر

بنگلہ دیش اور انڈیا میں مون سون کی بارشوں سے ہونے والی تباہی کے باعث کم از کم 41 افراد ہلاک جبکہ لاکھوں بے گھر ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق بنگلہ دیش کے شمال مشرقی علاقوں میں کئی مقامات پر فوج تعینات کی گئی ہے جبکہ سکولوں میں ریلیف کیمپ قائم کر دیے ہیں۔

گزشتہ ہفتے سے شروع ہونے والی بارشوں کے بعد سے اکثر علاقوں کا ملک کے دیگر شہروں سے زمینی راستہ منقطع ہو گیا ہے۔ماہرین کے خیال میں ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے بھی سیلابوں کی شدت میں اضافہ ہوا ہے اور زیادہ کثرت سے آنا شروع ہو گئے ہیں۔
بنگلہ دیش کے ضلع سلہٹ کے چیف ایڈمنسٹریٹر مشرف حسین نے کہا کہ صورتحال بہت خراب ہے، 40 لاکھ سے زیادہ افراد سیلاب کے باعث بے گھر ہیں جبکہ پورے علاقے میں بجلی بھی نہیں۔
جمعے کو ضلعے کا انٹر نیشنل ایئر پورٹ بھی سیلاب کی وجہ سے بند کرنا پڑا تھا۔
بنگلہ دیش کے ضلع سلہٹ کے ایک رہائشی لوک من نے بتایا کہ جمعے کو ان کا سارا گاؤں سیلاب میں ڈوب گیا تھا اور سب بے گھر ہوگئے ہیں۔
’سارا دن گھر کی چھت پر گزارنے کے بعد ایک ہمسائے نے کشتی کے ذریعے ہمیں بچایا۔ میری والدہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی پوری زندگی میں کبھی ایسا سیلاب نہیں دیکھا۔‘متاثرہ خاتون عاصمہ اکتر نے بتایا کہ دو دن سے ان کے خاندان نے کچھ نہیں کھایا۔
’پانی اتنی تیزی سے چڑھنا شروع ہو گیا کہ ہم اپنا کوئی سامان نہیں لا سکے۔ ویسے بھی کچھ کیسے بنایا جا سکتا ہے جب سب کچھ پانی کے نیچے ہو۔‘
پولیس کے مطابق بنگلہ دیش میں سیلاب اور طوفان کے باعث جمعے سے اب تک 21 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب انڈیا کی ریاست میگھالیہ کے وزیراعلیٰ نے ٹویٹ کیا کہ جمعرات سے اب تک کم از کم 16 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
ریاست آسام میں گزشتہ پانچ دنوں سے شروع بارشوں کے باعث 18 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔
آسام کے وزیراعلیٰ نے بتایا کہ سیلاب میں پھنسے افراد کی مدد کے لیے ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com