روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا موسم گرما 2024 کی چھٹیوں کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا شہرقائد میں تعلیم برائے فروخت اسکولز کی بھرمار لال سہانرا کے جنگل سے لکڑی چوری پر ڈپٹی کمشنر بھاولپور کی چوروں کے خلاف کاروائی یوم مزدورکی مناسبت سےاسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں تقریب کا اہتمام جنوبی ایشیا کے تہذیبی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کیلئے کیمبرج یونیورسٹی برطانیہ اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ماہرین مصروف عمل پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل یکم مئی 2024 یومِ مزدور پر ریلیاں، جلسے، اجرت میں اضافے کا مطالبہ

آئی ایم ایف نے مشن بھیجنے سے انکار کردیا، ن لیگ میں ہوتا تو شہباز شریف کو الیکشن کرانیکا مشورہ دیتا: اسد عمر

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ شیخ رشید کے پاس ہم سے زیادہ انفارمیشن ہوتی ہے، فوج کو سیاست میں ملوث نہیں ہونا چاہیے۔

نجی چینل کے پروگرام ’بریکنگ پوائنٹ ود مالک‘ میں میزبان کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے سابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ اگر میں ن لیگ میں ہوتا تو شہباز شریف کو الیکشن کرانے کا مشورہ دیتا، ن لیگ میں اکثریت قبل از وقت انتخابات چاہتے ہیں۔

انہوں ںے دعویٰ کیا کہ آئی ایم ایف نے اپنا مشن بھیجنے سے انکار کردیا ہے، معاشی حالت خراب ہے، اس طرح تو سیاست کا بیڑہ غرق ہو جائے گا۔

اسد عمر نے کہا کہ خواجہ آصف کے اعداد و شمار ٹھیک نہیں ہیں، مشرق وسطیٰ اور دیگر ممالک میں بڑی تعداد میں پاکستانی موجود ہیں، مشرق وسطیٰ سے زیادہ یورپ سے پیسہ آتا ہے، ہم اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دلانے کے لیے ہمیشہ کوشاں تھے۔

پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما اسد عمر نے کہا کہ فوج کو سیاست میں ملوث نہیں ہونا چاہیے، مضبوط اور آزاد پاکستان کے لیے مضبوط فوج ضروری ہے، عوام اور فوج کے ساتھ عزت و احترام کا رشتہ ہونا چاہیے۔

نجی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیراسد عمر نے کہا کہ آصف زرداری نے اینٹ سے اینٹ بجانے کی بات کی تھی،الیکشن کے لیے وزیراعظم صدر کو ایڈوائس بھیجیں گے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com