روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا

رمضان المبارک: ٹماٹر، گھی، پیاز، لہسن، گوشت، دودھ اور دالوں سمیت 22 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد: (مبشر بلوچ سے )رواں ہفتے رمضان المبارک کے دوران 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے جب کہ مہنگائی کی شرح میں 1.53 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار جائزہ رپورٹ کے تحت ملک میں مہنگائی کی مجموعی ہفتہ وارشرح 17.87 فیصد پرپہنچ گئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے تحت حالیہ ہفتے 22 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئی ہیں۔ جو اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئی ہیں ان میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 53 روپے 20 پیسے کا اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد ٹماٹر کی اوسط قیمت 153 روپے پرپہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق پیاز 13 روپے37 پیسے فی کلو، لہسن 8 روپے86 پیسے فی کلو مہنگا ہوگیا ہے جب کہ حالیہ ہفتے گھی کی فی کلو قیمت 6 روپے 31 پیسے اضافے کے بعد 474 روپے23 پیسے ہوگئی ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے مٹن کی فی کلو قیمت میں 33 روپے 48 پیسے، بیف کی فی کلو قیمت میں 16 روپے49 پیسے اضافہ ہوا ہے جب کہ کیلے 14 روپے 62 پیسے فی درجن مہنگے ہوگئے ہیں۔

جاری کردہ رپورٹ کے تحت چائے، دال چنا، دال مسور، تازہ دوھ اور پاؤڈر دودھ کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق حالیہ ہفتے میں 8 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔ اس وقت زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں8 روپے4 پیسے، چینی کی فی کلو قیمت میں 8 پیسے اور آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 8 روپے8 پیسےکمی ریکارڈ ہوئی ہے۔

رپورٹ کے تحت آلو، سرخ مرچ، گڑ، دال ماش اور دال مونگ کی قیمتوں میں بھی معمولی کمی ہوئی ہے جب کہ 21 اشیا کی قیمتوں میں استحکام پایا گیا ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com