روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا موسم گرما 2024 کی چھٹیوں کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا شہرقائد میں تعلیم برائے فروخت اسکولز کی بھرمار لال سہانرا کے جنگل سے لکڑی چوری پر ڈپٹی کمشنر بھاولپور کی چوروں کے خلاف کاروائی یوم مزدورکی مناسبت سےاسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں تقریب کا اہتمام جنوبی ایشیا کے تہذیبی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کیلئے کیمبرج یونیورسٹی برطانیہ اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ماہرین مصروف عمل پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل یکم مئی 2024 یومِ مزدور پر ریلیاں، جلسے، اجرت میں اضافے کا مطالبہ کاشتکار زیادہ سے زیادہ کپاس لگائیں اور ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں،حافظ محمد شفیق

قاسم علی شاہ چیئرمین لاہور آرٹس کونسل مقرر

پنجاب کے نگراں وزیراعلٰی محسن نقوی نے موٹیویشنل سپیکر قاسم علی شاہ کو لاہور آرٹس کونسل کا چیئرمین مقرر کیا ہے۔
وزیراعلٰی پنجاب کے سیکریٹری سمیر احمد سید کے دستخطوں سے جاری کردہ نوٹی فیکیشن کے مطابق ’قاسم علی شاہ کو لاہور آرٹس کونسل کے 12 رکنی نان آفیشل ممبرز پر مشتمل بورڈ آف گورنرز کا حصہ بنایا گیا ہے۔‘
دیگر افراد میں قدسیہ رحیم، غلام عباس، رضی احمد، ساجدہ وندال، شاہد محمود، محمد احمد شاہ، حماد غزنوی، سلمان ہاشمی، صوفیہ بیدار اور پروفیسر ڈاکٹر نیلم نیاز شامل ہیں۔
قاسم علی شاہ عمران خان کی شخصیت سے متعلق ایک بیان کے بعد سے سوشل ٹائم لائنز کا خاص موضوع ہیں۔ پی ٹی آئی کے حامی صارفین انہیں مسلسل طنزوتنقید کا نشانہ بنائے رہتے ہیں جب کہ ان کے اپنے فینز ان کا دفاع کرنے میں مصروف رہتے ہیں

۔
لاہور آرٹس کونسل کے چیئرمین کے طور پر ان کے تقرر کا اعلان سامنے آنے کے بعد سوشل ٹائم لائنز پر ایک مرتبہ پھر یہی صورت حال بنی تو پی ٹی آئی کے حامی متعدد ٹویپس اس حکومتی اقدام سے متفق دکھائی نہ دیے۔
متعدد افراد نے دعویٰ کیا کہ قاسم علی شاہ کو دی گئی ذمہ داری ان کی جانب سے عمران خان سے متعلق دیے گئے بیان کا صلہ ہے۔

چھ افراد نے وضاحت کی کہ ان کی تقرری نان آفیشل ارکان پر مشتمل بورڈ کے سربراہ کی ہے جس کی علامتی حیثیت ہے، البتہ عمران خان سے متعلق موقف پر ان سے ناراض دکھائی دینے والوں کو یہ توجیہہ بھی راضی نہ کر سکی۔
ایسے ہی کچھ افراد نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ قاسم علی شاہ کو نئی تعیناتی پر بہت سی مراعات ملیں گی تو ان کی تفصیل بھی شیئر کی، البتہ ان معلومات کی سچائی ثابت کرنے کے لیے کسی ذریعے کی نشاندہی نہ کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com