روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ‏عمران خان کا جیل سے لکھا گیا آرٹیکلر برطانوی اخبار میں شائع ہوگیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا موسم گرما 2024 کی چھٹیوں کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا شہرقائد میں تعلیم برائے فروخت اسکولز کی بھرمار لال سہانرا کے جنگل سے لکڑی چوری پر ڈپٹی کمشنر بھاولپور کی چوروں کے خلاف کاروائی یوم مزدورکی مناسبت سےاسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں تقریب کا اہتمام جنوبی ایشیا کے تہذیبی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کیلئے کیمبرج یونیورسٹی برطانیہ اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ماہرین مصروف عمل پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل

واٹس ایپ نے کیمرا ایڈیٹنگ فیچرز متعارف کرادیئے

دنیا کی سب سے بڑی انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے صارفین کی دیرینہ خواہشات کو نظر میں رکھتے ہوئے ایپ کے کیمرے میں ایڈیٹنگ فیچرز کو متعارف کرادیا۔
ساتھ ہی واٹس ایپ کی جانب سے ایڈیٹنگ فیچرز کو مزید بہتر بنانے اور اس میں مزید فیچرز کو پیش کیے جانے پر بھی کام جاری ہے۔
واٹس ایپ کے کیمرے میں پہلے صارفین کو صرف تصاویر کھینچنے کی سہولت ہوتی تھی، جس کے بعد ایپ میں ویڈیو ریکارڈنگ کی سہولت بھی متعارف کرائی گئی تھی۔
اور اب واٹس ایپ نے اس میں کیمرے کو فرنٹ اور بیک پر کرنے کی سہولت پیش کردی، تاہم یہ سہولت فوری طور پر تمام صارفین کو میسر نہیں۔
واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ’ویب ایٹ انفو‘ کے مطابق واٹس ایپ نے کیمرا ایڈیٹنگ کے فیچرز کو متعارف کرادیا، جب کہ اس کے ماہرین مزید فیچرز پر بھی کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔
نئے فیچر کے بعد اب کیمرے کے فرنٹ پر کیمرے کو سیلفی موڈ اور بیک موڈ پر کرنے کا آئیکون بھی دے دیا، جسے کلک کرنے پر صارفین کیمرے کا موڈ تبدیل کر سکیں گے۔
نئے فیچر کے تحت اگر صارفین ویڈیو ریکارڈنگ کرنے کے دوران متعدد بار کیمرے کو فرنٹ اور بیک موڈ میں تبدیل کرنا چاہیں تو بھی انہیں مذکورہ سہولت میسر ہوگی

علاوہ ازیں کیمرا ایڈیٹنگ میں یہ فیچر بھی شامل کردیا گیا ہے کہ اب کیمرے پر انگلی کو رکھے بغیر ہی ویڈیو ریکارڈنگ کی جا سکے گی۔
پہلے ویڈیو ریکارڈنگ کے دوران واٹس ایپ کے کیمرے پر ویڈیو کی ریکارڈنگ مکمل ہونے تک انگلی رکھنے پڑتی تھی لیکن اب ایسا نہیں ہوگا اور اب صارفین ویڈیو ریکارڈنگ کے دوران ہی کیمرے کو بیک اور فرنٹ موڈ میں تبدیل بھی کر سکیں گے۔
ویب ایٹ انفو کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ کے ماہرین ایپلی کیشن پر وائس اسٹیٹس اور وائس ریکارڈنگ کا فیچر متعارف کرائے جانے پر بھی کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com