روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا

ملک بھر میں بچت سکیم،پنشنرزکوشدید دھچکا

یوتھ ویژن نیوز (عاقب غوری سے ) روپے کی قدر میں کمی سے سب سے زیادہ دھچکا بچت کرنے والوں اور پنشنرز کو پہنچا ہے۔پاکستانی روپے کی قدر میں ایک دن میں 22 روپے یا 9.5 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اضافے سے ملک میں مہنگائی کی نئی لہر آئے گی جس سے گاڑیاں، مکانات حتیٰ کہ کھانے پینے کی اشیاء بھی مہنگی ہوتی نظر آئیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کتنا رہ گیا؟ بڑی خبرآگئی

اسماعیل اقبال سیکیورٹیز کی جانب سے جاری کیے جانے والے نوٹ کے مطابق، ”سال 2000 کے بعد، مطلق اور فیصد دونوں لحاظ سے یہ (روپے کی قدر میں) ایک دن میں ہونے والی سب سے بڑی کمی ہے۔

پی ٹی آئی کے مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ پیٹرول اور ڈالر کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگا اور پیٹرول 250 روپے فی لیٹر مہنگا ہوگا، کیونکہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) ڈالر کے بدلے ہوئے ریٹ کی بنیاد پر اوسط درآمدی قیمتوں کا حساب لگائے گی۔

پاکستان خام تیل اور ریفائنڈ پیٹرولیم مصنوعات دونوں درآمد کرتا ہے، اور اوگرا درآمد کرنے سے قبل ڈالر میں ایندھن کی قیمت خرید کی بنیاد پر پاکستان میں قیمتوں کا تعین کرتی ہے۔

ڈالر کے لحاظ سے دیکھیں تو اگر آپ 50 لاکھ روپوں سے بدھ کو 21 ہزار 645 امریکی ڈالرز خرید سکتے تھے، تو آج آپ صرف 19 ہزار 762 امریکی ڈالرزخرید سکتے ہیں۔یعنی صرف ایک ہی دن میں آپ کو ایک ہزار 883 ڈالرز کا نقصان اٹھانا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کی فلم’’ پٹھان‘‘ نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے، پہلے ہی دن کروڑوں کی کمائی کرلی

ڈالر میں اضافے نے آپ کی تمام بچتوں میں 9.5 فیصد تک کمی کردی ہے۔ اگر آپ نے 10 لاکھ روپے بینکوں میں رکھوائے تھے، تو آپ کا 95 ہزار روپے کا نقصان ہوا ہے۔یعنی سامان اور خوراک خریدنے کے لیے آپ کی تنخواہ تقریباً 10 فیصد تک کم ہوجائے گی۔

دوسری جانب آپ کے تمام اثاثوں کی قدر میں 9.5 فیصد کا اضافہ بھی ہوا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com