شاہ رخ خان کی فلم’’ پٹھان‘‘ نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے، پہلے ہی دن کروڑوں کی کمائی کرلی
یوتھ ویژن نیوز ( ویب ڈسک )سپر اسٹار شاہ رخ خان کی فلم پٹھان 25 جنوری کو سینما گھروں میں دستک دے چکی ہے۔ پہلے دن ہی اس مووی نے باکس آفس پر تہلکہ مچادیا ہے۔
ٹریڈ ماہرین ک نے پیشنگوئی کی تھی کہ شاہ رخ خان کی پٹھان پہلے دن تاریخی کمائی کرسکتی ہے۔ اس درمیان فلم کی پہلے دن کی کمائی کے اعدادوشمار سامنے آچکے ہیں۔ فلم پٹھان نے پہلے ہی دن 51 کروڑ کما کر بھارت کے سارے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: برونائی کے سلطان کی بیٹی کی شاہانہ شادی، تقریبات ایک ہفتے تک جاری رہیں
ٹریڈ اینالسٹ ترن آدرش نے بتایا کہ پٹھان نے نیشنل چینس تھیٹرس میں شام 8.15 بجے تک 25 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کرلی ہے۔ اس طرح فلم پٹھان نے وار، ٹھگس آف ہندوستان اور کے جی ایف کے اوپننگ ڈے کلیکشن کے ریکارڈ کو توڑ دیا ہے۔
شاہ رخ خان کی پٹھان نے پی وی آر سے 11.40 کروڑ، آئیناکس 8.75 کروڑ، سینے پولس سے 4.90 کروڑ روپے کما لیے ہیں۔ اسی طرح ان نیشنل تھیٹڑ چین سے پٹھان ابھی تک 25.05 کروڑ روپے کی کمائی کرچکی ہے