ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کتنا رہ گیا؟ بڑی خبرآگئی

یوتھ ویژن نیوز ( مظہر چشتی سے )ملک میں موجود پیٹرول اور ڈیزل کے سٹاک پر اوگرا نے وضاحتی بیان جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرول اور ڈیزل کی قلت سے متعلق قیاس آرائیوں کی سختی سے تردید کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شرح سود نےپاکستان میں27 سالہ ریکارڈ توڑ دیا
یاد رہے کہ حالیہ چند ہفتوں سے حکومت نے درآمدات میں کمی کے لیے متعدد اقدامات کئے، اس کے علاوہ بینکوں کی جانب سے ایل سیز کھولنے کا معاملہ بھی شدت اختیار کرگیا۔ حکومتی اداروں اور بینکوں کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر یہ افواہیں پھیل گئیں کہ ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قلت ہونے والی ہے۔
اوگرا نے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی قلت سے متعلق قیاس آرائیوں کی سختی سے تردید کردی ہے۔
اس حوالے سے اوگرا ترجمان نے کہا ہے کہ مقامی ریفائنریز پیٹرول اور ڈیزل کی طلب پورا کرنے میں بھرپور کردار ادا کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑ ھیں: بڑھاپا اب ماضی کا قصہ ہوگا؟،سائنسدانوں کی تحقیق
اوگرا ترجمان نے مزید کہا کہ ملک میں اس وقت پیٹرول کا 18 دن جب کہ 37 دن کی ضروریات پورا کرنے کے لیے ڈیزل موجود ہے۔ اس کے علاوہ ایک لاکھ ایک ہزار میٹرک ٹن پیٹرول کے حامل بحری جہاز بندرگاہ پر موجود ہیں