روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا موسم گرما 2024 کی چھٹیوں کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا شہرقائد میں تعلیم برائے فروخت اسکولز کی بھرمار لال سہانرا کے جنگل سے لکڑی چوری پر ڈپٹی کمشنر بھاولپور کی چوروں کے خلاف کاروائی یوم مزدورکی مناسبت سےاسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں تقریب کا اہتمام جنوبی ایشیا کے تہذیبی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کیلئے کیمبرج یونیورسٹی برطانیہ اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ماہرین مصروف عمل پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل یکم مئی 2024 یومِ مزدور پر ریلیاں، جلسے، اجرت میں اضافے کا مطالبہ

ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے اعلی سطحی وفد کی عراقی سفیر سے ملاقات / اتحاد امت کانفرنس میں شرکت کی دعوت

یوتھ ویژ ن نیوز (قاری عاشق حسین سے )ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سیکریٹری جنرل جناب لیاقت بلوچ کی سربراہی میں اعلی سطحی وفد نے عراق ایمبیسی میں عراقی سفیر محترم جناب حامد عباس صاحب سے ملاقات کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے سیکریٹری جنرل جناب لیاقت بلوچ کی سربراہی میں اعلی سطحی وفد نے عراق ایمبیسی میں عراقی سفیر محترم جناب حامد عباس صاحب سے ملاقات کی۔اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی، پیر سید صفدر گیلانی، سید ثاقب اکبر، سید ناصر عباس شیرازی، مفتی عبدالشکور نقشبندی، مفتی گلزار نعیمی، مفتی معرفت شاہ اور دیگر حضرات نے شرکت کی۔

ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے وفد نے عراق میں نئی حکومت کی تشکیل پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے عراقی عوام کے لئے نیک خواھشات کا اظہار کیا اور اربعین کے ایام میں پوری دنیا سے کربلا میں کروڑوں زائرین کی میزبانی اور بہترین انتظامات پر عراق کو خراج تحسین پیش کیا۔ خاص کر پاکستان کے لاکھوں زائرین کے لئے بہتر انتظامات پر شکریہ ادا کیا۔

دو برادر اور دوست ممالک پاکستان اور عراق کے تعلقات کی بہتری، سیاسی معاشی روابط، امت مسلمہ اور اسلامی ممالک میں اتحاد، امن اور بھائی چارے کی ضرورت پر بہت اچھی گفتگو کی گئی۔

سفیر محترم نے پاکستان میں امن و آشتی اور وحدت و اخوت کے فروغ میں ملی یکجہتی کونسل کےاہم کردار کو سراہا۔

قابلِ ذکر ہے کہ ملی یکجہتی کونسل کی طرف سے عراقی سفیر محترم کو جنوری میں اتحاد امت کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی گئی

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com