روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ پاکستان میں 2 کروڑ افراد کو انٹرنیٹ تک رسائی نہیں، احسن آقبال ٹیکس قانونی چارہ جوئی میں روکے ہوئے 2.7 ٹریلین روپے کی وصولی کا بل ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے 23 مارچ کو کراچی کے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی اور پاکستان ایران اقتصادی مواقع بشمول سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر نے10 اپریل کوبہاولنگر میں پیش آنے والے واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کر دیا وفاقی حکومت نے ترقی کو تیز کرنے کے لیے بینک فنانسنگ کے لیے زراعت، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) جیسے شعبوں کو ترجیح دی ہے2024 ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال 2024 کی رپورٹ شائع کردی بھارتی عدالت نے کرپشن کیس میں دہلی کے 55 سالہ وزیراعلیٰ کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی۔ عیدالفطر2024 میں کراچی والوں کو عید کے روز بھی پانی کے بحران سے کوئی چھٹکارا نہ مل سکا سال 2024 میں غیرمتوقع اسٹرابیری کی فصل نے برکینا فاسو کا ‘سرخ سونا’ گھمایا

جسمانی وزن میں کمی لانے کا آسان طریقہ کیا ہے؟

جسمانی وزن میں کمی لانا آسان نہیں ہوتا مگر روزانہ چند بادام کھانے کی عادت سے ایسا ممکن ہوسکتا ہے۔
یہ دعویٰ آسٹریلیا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔ساؤتھ آسٹریلیا یونیورسٹی کی تحقیق میں جائزہ لیا گیا تھا کہ بادام کھانے سے بھوک پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ روزانہ 30 سے 50 گرام بادام کھانے سے دن بھر میں جسم کا حصہ بننے والی مجموعی غذائی کیلوریز میں نمایاں کمی لانے میں مدد ملتی ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ جو لوگ اس گری کو کھانا پسند کرتے ہیں وہ دن بھر میں غذا سے 71 کیلوریز کم جزوبدن بناتے ہیں۔محققین کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں موٹاپا ایک وبا کی طرح پھیل رہا ہے جو متعدد دائمی امراض کا خطرہ بڑھاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری تحقیق میں یہ جائزہ لیا گیا تھا کہ کھانے کی اشتہا کی روک تھام میں باداموں سے کس حد تک مدد ملتی ہے۔محققین نے دریافت کیا کہ بادام کھانے والے افراد کے ان ہارمونز میں تبدیلیاں آتی ہیں جو خوراک کی خواہش سے جڑے ہوتے ہیں جس سے جسمانی وزن میں کمی لانا آسان ہوجاتا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بادام پروٹین، فائبر اور فیٹی ایسڈز سے بھرپور ہوتے ہیں جس سے پیٹ بھرنے کا احساس زیادہ دیر تک برقرار رہتا ہے اور لوگ کم کیلوریز کا استعمال کرتے ہیں۔اسی طرح ذیابیطس اور دل کی شریانوں سے جڑے امراض کا خطرہ بھی کم ہوتا ہے۔
محققین کے مطابق طرز زندگی میں بظاہر معمولی تبدیلیوں سے بھی طویل المعیاد بنیادوں پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ باداموں کو روزانہ کی غذا کا حصہ بنانا صحت کے لیے بہت مفید ثابت ہوسکتا ہے۔اس تحقیق کے نتائج یورپین جرنل آف نیوٹریشن میں شائع ہوئے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com