روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا موسم گرما 2024 کی چھٹیوں کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا شہرقائد میں تعلیم برائے فروخت اسکولز کی بھرمار لال سہانرا کے جنگل سے لکڑی چوری پر ڈپٹی کمشنر بھاولپور کی چوروں کے خلاف کاروائی یوم مزدورکی مناسبت سےاسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورمیں تقریب کا اہتمام جنوبی ایشیا کے تہذیبی اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کیلئے کیمبرج یونیورسٹی برطانیہ اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ماہرین مصروف عمل پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاریاں مکمل یکم مئی 2024 یومِ مزدور پر ریلیاں، جلسے، اجرت میں اضافے کا مطالبہ

نواز شریف نے لندن میں اپنے قیام کی زیر التوا اپیل واپس لے لی

سابق وزیراعظم نواز شریف نے برطانوی ہوم آفس سے اپنی اپیل واپس لے لی۔

نوازشریف کی اپیل ہوم آفس میں زیر التوا تھی۔ ابھی تک جج نے اپیل سنی نہیں، مختلف تاریخ دی جاتی رہیں۔

یادرہے 5 اگست 2021برطانیہ چھوڑے بغیر قیام میں توسیع کی درخواست ہوم آفس نے مسترد کردی تھی۔

نوازشریف نے فیصلے کیخلاف برطانوی ہوم آفس میں اپیل دائر کررکھی تھی۔  برطانوی محکمہ داخلہ کی طرف سے اپیل مسترد کئے جانے کے  حکم نامے میں کہا گیا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف برطانوی امیگریشن ٹریبونل میں  اپیل دائر کرسکتے ہیں اور دائرشدہ  اپیل پر فیصلہ ہونے تک محکمہ داخلہ کا حکم غیر موثر رہے گا اور اپیل پر فیصلہ ہونے تک وہ برطانیہ میں قانونی طورپر مقیم رہ سکتے ہیں

 تاہم نواز شریف کی اپیل ابھی تک فرسٹ ٹائر ٹریبونل میں کئی عوامل کی وجہ سے نہیں سنی گئی امیگریشن اپیل کو دائر ہوئے  ایک سال سے  زائد عرصہ ہوچکا ہے جسے اب واپس لے لیا گیا ہے۔ 

 اپیل اس کا مطلب یہ ہے کہ شریف کو اس وقت تک برطانیہ چھوڑنے کی ضرورت نہیں جب تک کہ وہ برطانیہ میں اپیل کے اپنے تمام حقوق پورے نہیں کرلیتے۔  اور اس موقع پر اپیل واپس لینے کا ایک مطلب یہ بھی ہے کہ نواز شریف اب برطانیہ میں اپنا قیام مزید بڑھانے میں دل چسپی نہیں رکھتے اور ممکنہ طور پر وطن واپسی کے لئے تیار ہیں جہاں اگلے عام انتخابات ک ڈول ڈالا جاچکا ہےاور نواز شریف کی واپسی جہاں تحریک انصاف اور عمران خان کو ٹف ٹائم دے گی بلکہ ن لیگ کے لئے بھی تازہ ہوا کا جھونکا اور گیم چینجر ثابت ہوگی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com