روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا

جنگ جیتنے کے 5 اہم ترین اصول کیا ہیں؟

تحریر۔۔۔۔۔ واصب ابراہیم غوری سے

کہتے ہیں محبت اور جنگ میں سب کچھ جائز ہے۔
مگر!
‘دونوں کے کچھ اصول ہوتے ہیں، حالات حاضرہ میں محبت سے زیادہ جنگ کے اصول جاننا زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔
ان دنوں روس اور یوکرین حالت جنگ میں ہیں اور امریکا دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے حل کا کوئی راستہ تلاش کرنے کی کوششوں میں لگا ہوا ہے۔

چینی فلاسفر سن زو اور اُن کی کتاب ’آرٹ آف وار‘
ان حالات کے تناظر میں اگر چینی فلاسفر سن زو کی کتاب کا مطالعہ کیا جائے۔
تو!
اس سے ناصرف روس اور یوکرین بلکہ دنیا بھر میں جتنے بھی ممالک پر جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں، سبق حاصل کرسکتے ہیں۔
پانچ سو برس قبل مسیح میں فوجی گھرانے میں آنکھ کھولنے والے چینی فلاسفر سن زو نے دنیا کو فن حرب پر پہلی بھرپور کتاب ’دی آرٹ آف وار‘ دی۔
‘یہ کتاب فوجی ماہرین کے درمیان بائبل کی حیثیت رکھتی ہے۔
دی آرٹ آف وار میں جہاں فوجی حکمت عملی کے داؤ پیچ بتائے گئے ہیں وہیں حکمرانوں کے لیے مجرب نسخے بھی تحریر ہیں جن پر غور کرکے ڈپلومیسی کے ذریعے جنگ جیتی جاسکتی ہے۔

"سن زو کے جنگ سے متعلق اقوال”
سن زو کا کہنا ہے کہ:
جنگ کا اندازہ لگانے کیلئے پانچ باتوں پر توجہ دینا انتہائی ضروری ہے جس کے بعد دشمن کے حلقے اور اپنے حالات کا تقابلی جائزہ لینا ہوگا، تاکہ ان باتوں کا صحیح اندازہ لگایا جاسکے کہ جنگ کا نتیجہ کیا نکلے گا۔
سن زو کے مطابق جنگ کے 5 اصول:
1۔ سیاست
2۔ موسم
3۔ مقامی، جغرافیائی صورتحال
4۔ فوجی قوت
5۔ اصول
سن زو اس بات کا شدت سے قائل تھا کہ:
دشمن کو جنگ کے بغیر شکست دی جائے۔
اس نے ایک اہم نکتے کی جانب اشارہ کیا ہے کہ:
‘اگر ایک سو جنگوں کے دوران ایک سو فتوحات حاصل کی جائیں تو یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے۔
لیکن!
‘تلوار اٹھائے بغیر دشمن سے اپنی فتح تسلیم کروانا ایک بڑا کارنامہ ہے۔

"سیاست”
لفظ ”سیاست“ سے سن زو کا مطلب ہے کہ:
قیادت کو ایسی سیاسی حکمت عملی یا ان میں سے ایسی باتیں اختیار کرنی چاہئیں کہ ان کی رعایا ان کے ساتھ ہر عمل اور ہر حصے میں ہم آہنگ ہوجائے۔

"موسم”
”موسم“ سے اس کی مراد بعض فطرتی چیزیں اور ان کے اثرات ہیں جیسے کہ شب و روز، برسات اور شفاف دن، خوشگوار موسم، سردی گرمی اور مناسب موسم سے مطلوبہ کام لینا اور بیکار عناصر سے بچاؤ۔

"مقامی جغرافیائی صورتحال”
مقامی جغرافیائی صورتحال سے سن زو کا مطلب یہ ہے کہ:
فاصلہ یا مطلوبہ زمینی سطح سفر کرنے میں آسان ہے یا کٹھن یا وہ علاقہ آگے بڑھ کر حملہ کرنے کے لیے مناسب ہے یا دفاعی جنگ کے لیے؟

"فوجی قوت”
جہاں تک فوجی کمانڈر یا قیادت کا تعلق ہے تو اس میں ایک جنرل جتنی دانش نیک نیتی، خلوص، دلی وسعت،  بہادری،  احتیاط، سخت گیری کی خصوصیات بھی ہونی چاہئیں۔

"اصول”
اس کے ہاں اصول کا مطلب ہے فوجی ترتیب و ضابطہ، تنظیم اور فوجی عملداروں مناسب ذمہ داریاں سونپنا، ہر کام کے اصول و ضوابط میں باقاعدگی اور فوجی نقل و حرکت کا انتظام کرنا وغیرہ شامل ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com