مرغی کو تنگ کرنے پر چچاکے ہاتھوں ایک سالہ بھتیجا قتل
پشاور کے علاقے مہمندآباد میں گھر میں پالی ہوئی مرغیوں کو تنگ کرنے پر چچا نے طیش میں آ کر بھتیجے پر فائرنگ کردی، معصوم موقع پر ہی جاں بحق۔
پشاور میں دل دہلا دینے والی قتل کی لرزہ خیز واردات، مرغی کو تنگ کرنے پر سگے چچا نے ایک سالہ بھتیجے کو قتل کر دیا۔
پشاور کے علاقے مہمند آباد میں گھر میں پالی ہوئی مرغیوں کو تنگ کرنے پر چچا نے طیش میں آ کر معصوم بھتیجے پر فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا۔
گولی لگنے سے بچہ موقع پر ہی چل بسا جبکہ اس کی ماں شدید زخمی ہوگئی جسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے، مقتول بچے کی زخمی ماں نے اپنے بیان میں کہا کہ بیٹا مدثر ان کی گود میں تھا جب دیور محسن نے غصے میں آ کر پستول سے فائرنگ کر دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم فرار ہوگیا ہے جسے جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔