روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا موسم گرما 2024 کی چھٹیوں کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا شہرقائد میں تعلیم برائے فروخت اسکولز کی بھرمار

ماضی کی کسی حکومت نے ساڑھے 3 سال میں ہم سے زیادہ کام نہیں کیا، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ماضی کی کسی حکومت نے ساڑھے 3 سال میں ہم سے زیادہ کام نہیں کیا۔

اسلام آباد(مبشر بلوچ سے ) اسلام آباد میں پمز اسپتال کی نئی ایمرجنسی کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ فلاحی ریاست کا قیام اور اس میں انسانیت کی خدمت میری حکومت کی اولین ترجیح ہے، دنیا میں پاکستانی قوم سے زیادہ کوئی اللہ کے نام پر پیسے نہیں دیتا۔وزیر اعظم نے کہا کہ آج اسلام آباد میں جناح اسپتال کا سنگ بنیاد بھی رکھا گیا ہے۔ 1985کے بعد اسلام آباد میں نیا سرکاری اسپتال بن رہا ہے، اسلام آباد پاکستان میں سب سے تیزی سے بڑھتا ہوا شہر ہے، 10 سال میں اسلام آباد کی آبادی دگنی ہوگئی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ماضی کی کسی حکومت نے ساڑھے 3 سال میں ہم سے زیادہ کام نہیں کیا، میرا خواب تھا کہ ہمارے شہریوں کو ایسا کارڈ ملے کہ وہ نجی اسپتالوں میں علاج کراسکے۔ ہم اپنے عوام کے لیے مفت علاج کی سہولت دے رہے ہیں، ہم نے صحت کارڈ کا منصوبہ خیبر پختونخوا سے شروع کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ کی وجہ سے نجی شعبے کو بھی راستہ ملا ہے کہ وہ بھی دور دراز علاقوں میں اسپتال کھول سکتے ہیں۔مجھے خوشی ہے ملک کے ہر ادارے میں اصلاحات کے لیے کچھ نہ کچھ کیا گیا، ہم نے تعلیم صحت اور معیشت پر کام کیا ہے۔ ملک میں طبقاتی تعلیمی نظام ہے، انگریزی زبان تعلیم کے بجائے کلاس سسٹم اختیار کیا گیا، لوگ خود کو پڑھا لکھا ثابت کرنے کے لئے پہلے انگریزی بولتے ہیں، ہم نے یکساں نصاب رائج کیا، کسی نے یہ نہیں سوچا تھا کہ ملک میں یکساں نصاب رائج ہوسکتا ہے۔

رحمت اللعالمینﷺ اتھارٹی سے متعلق وزیر اعظم نے کہا کہ آپؐ پوری انسانیت کیلئے رحمت بن کر آئے، ریاست مدینہ میں تلواروں سے انقلاب نہیں لایا گیا بلکہ لوگوں کی سوچ بدلی گئی، رحمت اللعالمینﷺ اتھارٹی سے نوجوانوں کو تربیت ملے گی، ان میں شعور بیدار ہوگا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں کا انتظام چلانے کے لئے بورڈز قائم کئے گئے، میرٹ کے نظام پر عمل کرنے کے لیے بورڈ پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، لوگوں کو سینیئر اور جونیئر کے بجائے میرٹ کی بنیاد پر آگے لایا جائے۔

معاشی صورت حال پر وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کی آمدن میں اضافہ اور اخراجات میں کمی ہو رہی ہے، موجودہ حکومت ملک کی پہلی حکومت ہے جو اپنی آمدنی بڑھا رہی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com