روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا موسم گرما 2024 کی چھٹیوں کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا شہرقائد میں تعلیم برائے فروخت اسکولز کی بھرمار

پیسے دے کر حکومت بچانے پر لعنت بھیجتا ہوں، وزیراعظم عمران خان

اسلام اباد (واصب ابراہیم غوری سے )چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا ہے ضمیر کے سودے کرنے والے ہمارے معاشرے کی اخلاقیات تباہ کرنے جارہے ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف اور وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں پیسے دے کر حکومت بچانے پر لعنت بھیجتا ہوں ، عوام کا پیسا دے کر حکومت بچانی ہے تو اس سے بہتر ہے کہ میری حکومت چلی جائے۔

ملاکنڈ کی تحصیل درگئی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران نے کہا مجھے مشورہ دیا گیا کہ میں ایم این ایز خرید کر واپس لے آؤں ، میں نے کہا اگر ایم این ایز کو رشوت دے کر مجھے اپنی حکومت بچانی ہے تو اچھا ہے میری حکومت چلی جائے۔ میں نے کہا مجھے آخرت کی فکر ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایک طرف پاکستان کے نامور ڈاکو کھڑے ہیں اور ایک طرف میں۔ ضمیروں کا سودا ہورہا ہے اور اسے جمہوریت کا نام دیا جارہا ہے۔ ہمارے ایم این ایز کو چوری کے پیسے سے خریدا گیا۔ پارٹی کا سربراہ باپ کی طرح ہوتا ہے ، میں اپنے منحرف ارکان کو کہتا ہوں آپ واپس آجائیں میں معاف کردوں گا۔ منحرف ارکان سے کہہ رہا ہوں اپنے بچوں کی خاطر اپنے ضمیر کو بیچنے کا سودا نہ کریں۔

ن لیگ کے لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے چوری کے الزام میں آصف زرداری کو دو مرتبہ جیل میں ڈالا ہے ، ن لیگ نے اپنے دور حکومت میں آصف زرداری پر کرپشن کے اربوں روپے کے کیسز بنائے ۔

اور پی پی پی کے کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی والوں نے اپنے دور حکومت میں نواز شریف پر چوری کے سارے کیسز بنائے تھے۔ حدیبیہ پیپر ملز کا کیس پیپلز پارٹی نے نواز شریف پر بنایا ۔

2008 سے 2018 دونوں چور حکومتوں نے ایک دوسرے پر کیسز بنائے تھے۔ تب یہ چور تھے ، اور شہباز شریف نے پیٹ پھاڑ کر زرداری کا پیسہ نکالنا تھا ، کیونکہ وہ چوری کا پیسہ تھا۔ کیا چوری صرف اس لیے بری ہے جب آپ کا مخالف کرتا ہے ، لیکن جب وہ آپ کے ساتھ مل جاتا ہے تو چوری بری چیز نہیں رہتی ہے۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک ہوتا ہے لوٹا اور ایک ہوتا ہے ضمیر فروش ۔ ضمیر فروش شخص اپنا ضمیر بیچ کر ملک کا سودا کرتا ہے۔ ضمیر فروش شخص جمہوریت اور ملک کا سودا کرتا ہے۔ کوئی بھی مذہب ضمیر فروشی کی اجازت نہیں دیتا ہے۔ اللہ کا حکم ہے کہ قوم سودے بازی کے خلاف آواز بلند کرے۔ منحرف ارکان لوٹے نہیں بلکہ ضمیر فروش ہیں۔

چیئرمین تحریک انصاف اور وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آج سوشل میڈیا کا دور ہے ہر بچہ باشعور ہو گیا ہے ، موبائل فون پر وہ معلومات ملتی ہیں جو ماضی میں نہیں ملتی تھیں۔ میں نے اپنی 25سالہ سیاسی جدوجہد میں کبھی نہیں سنا کہ برطانیہ میں کسی نے اپنے ضمیر کا سودا کیا ہو۔ برطانیہ میں کوئی شخص اپنا ضمیر بیچنے کا سوچ بھی نہیں سکتا ہے۔

اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کو شرم آنی چاہیے ، یہ لوگ اس ملک کے وہ کرنے جارہے ہیں ، جو دشمن بھی نہیں کرتا ، آپ کسی ملک پر حملہ کریں وہ ملک جنگ بھی ہار جائے مگر وہ معاشرہ پھر کھڑا ہو جاتا ہے ، جاپان میں دو ایٹم بم گرے تھے وہ پھر سے کھڑا ہو گیا۔ لیکن اگر آپ نے معاشرے کو ختم کرنا ہے تو اس کی اخلاقیات تباہ کردو ۔ اس لیے اللہ نے ہمیں حکم دیا ہے کہ اچھائی کے ساتھ کھڑے رہو۔ اور سب برائی کے خلاف جہاد کرو۔ ضمیر کے سودے کرنے والے ہمارے معاشرے کی اخلاقیات تباہ کرنے جارہے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com