روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ہیرامنڈی کا جائزہ جوکچھ چمکتا ہے وہ سونا نہیں ہے۔ حکومت نے مالی بوجھ کم کرنے کے لیے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کی تجویز دی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ’انتشار پھیلانے والوں‘ سے کوئی بات نہیں ہوگی وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی

ثقافتی عناصر معاشرے میں امن، برداشت اور رواداری کو فروغ دیتے ہیں,محمد زبیر ربانی

بہاولپور(واصب ابراہیم غوری سے ) ثقافتی عناصر معاشرے میں امن، برداشت اور رواداری کو فروغ دیتے ہیں۔کلچر معاشرے کے خوبصورت رنگوں کو نمایاں کرتا ہے. پنجاب رنگا رنگ ثقافتوں کی سرزمین ہے جسکا ہر رنگ دوسرے رنگ سے ممتاز اور حسین ہے۔ محبت، یگانگت، مہمان نوازی اور خلوص یہاں کا خاصہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر بہاولپور میوزیم محمد زبیر ربانی نے پنجاب کلچر ڈے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر انھوں نے قومی لباس پگڑی اور سرائیکی اجرک زیب تن کر کے اپنے دفتری امورانجام امور سرانجام دئیے اور سٹاف نے بھی اس دن کی مناسبت سے اپنے ملبوسات سے یہاں کے ثقافتی رنگوں کو اجاگر کیا۔

کیپشن : ڈائریکٹر بہاولپور میوزیم محمد زبیر ربانی پنجاب کلچر ڈے کے موقع پر روایتی لباس میں ملبوس بہاولپور میوزیم میں اپنے فرائض منصبی انجام دے رہے ہیں۔

محمد زبیر ربانی نے کہا کہ پنجاب ادب، تصوف اور محبت کی سرزمین ہے۔ یہ خوش نصیب خطہ دریاؤں کا وارث اور ہزاروں سال پرانی تہذیبوں کا امین ہے۔یہاں کی تہذیب نے دنیا کو انسانی قدروں کی اہمیت کا احساس دلایا۔ ہڑپہ سے ٹیکسلا تک یہ خطہ ثقافتی تہوار، روایتی کھانے، ملبوسات، دست کاریوں ،تاریخی مقامات اور ریگستانی سلسلے کے حسین رنگوں سے رنگا ہے جو یہاں کی ثقافت کو متنوع بناتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ثقافت دوست اقدامات سے پہلی بار نہ صرف کلچرل پالیسی بنائی گئی بلکہ گزشتہ دو سالوں سے پنجاب کلچر ڈے منانے کی جو طرح رکھی گئی ہے وہ قابل ستائش و قابل اطمینان ہے۔ محمد زبیر ربانی نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ حاصل ہوگا اور بھائی چارے کی فضا عام ہوگی۔ ڈائریکٹر میوزیم نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کی تاریخ، تہذیب و ثقافت سے دلچسپی کی بدولت میوزیم کے تشتہ تکمیل منصوبے برق رفتاری سے اپنی تکمیل کے سفر پر گامزن ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بہاولپور میوزیم نے ہمیشہ ایسے پروگراموں کے انعقاد کو یقینی بنایا ہے جو قومی و علاقائی ثقافت، زبان، ادب اور فنون لطیفہ کی ترویج میں معاون ہیں۔ تاہم میوزیم کے زیر تعمیر منصوبہ جات کی تکمیل کے بعد ان پروگراموں میں مزید اضافہ ہوگا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com