روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ہیرامنڈی کا جائزہ جوکچھ چمکتا ہے وہ سونا نہیں ہے۔ حکومت نے مالی بوجھ کم کرنے کے لیے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کی تجویز دی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ’انتشار پھیلانے والوں‘ سے کوئی بات نہیں ہوگی وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی

پنجاب بھر کے پراسیکیوٹرز کو پٹرولیم چوری کے مقدمات میں موثر پیروی کی ہدایات جاری کی جا چکی ہیں، رانا عارف کمال نون

بہاول پور( واصب ابراہیم غوری سے )پنجاب بھر کے پراسیکیوٹرز کو پٹرولیم چوری کے مقدمات میں اپنی بہترین پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کارلاتے ہوئے موثر پیروی کی ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار پراسیکیوٹر جنرل پنجاب رانا محمد عارف کمال نون نے ہیڈ آف سکیورٹی پاک عرب آئل ریفائنری بریگیڈیئر ریٹائرڈ واجد رضا سے دفتر پراسیکیوٹر جنرل پنجاب میں ملاقات کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر منیجر کارپوریٹ سکیورٹی پاک عرب آئل ریفائنری خواجہ ندیم افضل، اے آئی جی سیکورٹی عبد الرزاق چیمہ اورمینجمنٹ ایگزیکٹو لیگل پاک عرب آئل ریفائنری احمد عدنان نے بھی شرکت کی۔پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے مزید کہا کہ ضلعی سطح سے لے کر دفتر پراسیکیوٹر جنرل پنجاب تک پٹرولیم سے متعلقہ مقدمات کی موثر پیروی کے لئے فوکل پرسن مقرر کئے جائیں گے اور ان مقدمات کی مانیٹرنگ کے لیے دفتر پراسیکیوٹر جنرل پنجاب میں علیحدہ ڈیسک بھی قائم کیا جائے گا۔ بریگیڈیئر ریٹائرڈ واجد رضا نے بتایا کہ 2200 کلو میٹر لمبی آئل پائپ لائن کو سکیورٹی کے بے شمار خطرات لاحق ہیں۔نیز پائپ لائن سے پٹرول چوری کے واقعات میں بھی مسلسل اضافہ ہورہا ہے جس سے نہ صرف قومی خزانہ کو نقصان پہنچ رہا ہے بلکہ اس سے کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما ہو سکتا ہے۔ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نے اس حوالہ سے بھی مناسب ہدایات جاری کیں۔ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کی معاونت ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سعید احمد شیخ اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ندیم اقبال خاکوانی نے کی۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com