روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا

ہریال خوشحال پاکستان

تحریر۔۔۔۔۔۔۔۔ خدیجہ اصغر
درختوں کے بے شمار فوائد ہیں۔ اگر یہ کسی بنجر اور بے آباد جگہ پر ہیں تو بارش برسانے کا سبب بنتے ہیں۔ اگرزمین سیم و تھور کی شکار ہے تو درخت ہی اسے قابل کاشت بناتے ہیں۔ درخت کسی پہاڑ کی چوٹی پر ہیں تو برف کو آہستہ آہستہ پگھلا کر زمین کو سیلاب اور قدرتی آفات سے بچاتے ہیں اور لینڈ سلائیڈنگ سے بھی محفوظ رکھتے ہیں۔ کسی سڑک یا راستے پر ہیں توچھاؤں فراہم کرکے آنے جانے والوں کے لیے راحت کا سامان بنتے ہیں اوردرخت اور پودوں سے خوراک میسرآتی ہے۔ کچھ بیماریوں کے علاج کے سلسلے میں درخت بہت سی ادویات میں بھی استعمال ہوتے ہیں۔پودے لگانا صدقہ جاریہ ہے۔ پودے نہ صرف ہمیں آکسیجن دیتے ہیں بلکہ ماحول کو خوشگوار اورصاف ستھرا بناتے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ملک بھر کے تمام شہروں میں شجر کاری مہم کے تحت نئے پودے لگائے جارہے ہیں۔ ملک بھر کی طرح بہاولپور میں بھی کلین اینڈ گرین پاکستان مہم جاری ہے۔ اس مہم کے تحت کمشنر بہاولپور کیپٹن محمد ظفر اقبال نے دی صادق گورنمنٹ ویمن یونیورسٹی میں، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے دی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں جبکہ ڈپٹی کمشنر بہاولپور عرفان علی کاٹھیا نے فرید پارک کمرشل ایریا میں پودا لگا کر موسمِ بہار شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔بہاولپور میں کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے سلسلے میں پودے لگانے کے مقررہ ہدف کو حاصل کرنے کیلیے تمام محکمہ جات میں پودے لگائے جا رہے ہیں۔وزیراعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کو مدنظر رکھتے ہوئے شجر کاری مہم کا شعور اجاگر کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر کی قیادت میں واک کا اہتمام کیا جارہاہے۔بہاولپور میں شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے شہریوں میں مفت پودے تقسیم کیے جارہے ہیں۔ سال2021-22 ء کے دوران بہاولپور ڈویژن میں 82 لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیاگیا جس میں اب تک 50 فیصد حاصل کیا جاچکا ہے۔ گزشتہ سال بھی بہاولپور ڈویژن شجر کاری بھرپور طریقے سے کی گئی۔بہاولپور کو سرسبز وشاداب بنانے میں پی ایچ اے بہاولپور کا بہت اہم کردار ہے۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان کو سر سبز وشاداب بنانے کے لیے عوام اپنے گھروں وگلیوں میں پودے لگائیں اوراس شجر کاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ ہر خالی جگہ پر پودے لگاکر ان کو سرسبز جنگل بنایا جائے اور ملک میں قدرتی آفات کی شکل میں ہونے والے نقصانات کی شرح کم سے کم کی جاسکے۔اس حوالے سے ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ آگے آ کر اپنا اپنا کردار ادا کریں۔ ہمیں اپنے ماحول کو بہتر بنانے کیلئے درختوں کو بہت اہمیت دینا ہوگی۔وزیر اعظم کی کلین اینڈ گرین پاکستان کی مہم کے سلسلے میں ہمیں چاہئے کہ ناصرف درختوں کو لگائیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ درختوں کو پانی،مٹی اور مختلف بیماریوں سے بچانے کیلئے اقدامات کواپنا معمول بنائیں۔پودے لگانے کے ساتھ ساتھ ان کی مستقل بنیادوں پر نگہداشت اور آبیاری پر خصوصی توجہ دی جائے۔
٭٭٭

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com