روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ایک اور جج نے آن لائن بدتمیزی پر توہین عدالت کا مقدمہ طلب کر لیا ہیرامنڈی کا جائزہ جوکچھ چمکتا ہے وہ سونا نہیں ہے۔ حکومت نے مالی بوجھ کم کرنے کے لیے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کی تجویز دی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ’انتشار پھیلانے والوں‘ سے کوئی بات نہیں ہوگی وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام

پنجاب میں انسداد پولیو کی 5 روزہ قومی مہم کا آغاز،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بچوں کوقطرے پلاکرقومی مہم کاافتتاح کیا

لاہور(مبشر بلوچ سے)پنجاب میں انسداد پولیو کی 5 روزہ قومی مہم کاآج آغازہوگیاہے اس ضمن میں وزیراعلیٰ آفس میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیاگیا۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بچوں کوقطرے پلاکر انسداد پولیو کی قومی مہم کاباقاعدہ افتتاح کیا۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بھی بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے۔صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن مراد راس،ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور اور سیکرٹری اطلاعات راجہ جہانگیر انور نے بھی بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے اس موقع پر کہا کہ مہم کے دوران دو کروڑ 20 لاکھ سے زائد بچوں کوانسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے اورپنجاب میں انسداد پولیو مہم 4مارچ تک جاری رہے گی،جس میں ایک لاکھ 50 ہزار سے زائد پولیو ورکرز شریک ہوں گے۔مہم کے لئے تمام فرنٹ لائن پولیو ورکرز کو کووِڈ 19 ایس او پیز، پروٹوکول اور حفاظتی اقدامات پر تربیت دی گئی ہے اور فرنٹ لائن پولیو ورکرز کو ذاتی تحفظ کے آلات (پی پی ایز) بھی فراہم کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومتی کاوشوں اور پولیو ٹیموں کی محنت کے خاطر خواہ نتائج سامنے آئے ہیں اور گزشتہ 14 ماہ کے دوران پولیو کا ایک کیس بھی منظرِ عام پر نہیں آیاجبکہ گزشتہ 7ماہ سے پنجاب سے حاصل ہونیوالے تمام ماحولیاتی نمونے پولیو وائرس سے پاک، یعنی منفی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک کو پولیو سے مکمل طور پر پاک کرنے اور وائرس کی منتقلی کا عمل روکنے کے لئے پہلے سے کہیں زیادہ کوششوں کی ضرورت ہے۔پولیو کے خاتمے کے لئے گھر گھر جا کر بچوں کو قطرے پلانے والے ورکرز قومی ہیرو ہیں۔انہوں نے کہا کہ ضلع، تحصیل او رنچلی سطح پر پولیو ورکرز کے لئے حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ دوسرے صوبوں سے آنے والے بچوں کو انسداد پولیو ویکسین ضرور پلائی جائے۔انہوں نے کہا کہ دو دن ویکسین سے محروم رہ جانے والے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کیلئے وقف ہوں گے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com