روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا موسم گرما 2024 کی چھٹیوں کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا

بھارت علاقائی امن کو خراب کرنے پر تلا ہوا ہے ، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

اسلام آباد (واصب ابراہیم غوری سے ):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت ایک متشدد پڑوسی ملک ہونے کی حیثیت سے علاقائی امن کو خراب کرنے پر تلا ہوا ہے اوربالادستی کے عزائم کی وجہ سے جنوبی ایشیائی علاقائی تعاون کی تنظیم (سارک) کو فعال نہیں ہونے دے رہا۔ منگل کو یہاں ایوان صدر میں سری لنکا کی بحریہ کے کمانڈر وائس ایڈمرل نشانتھا اولوگیٹن سے ملاقات میں صدر مملکت نے بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے خلاف بھارت کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم کو اجاگر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت میں اقلیتوں پر ظلم و ستم ایک سنگین تشویش کا باعث ہے اور بدقسمتی سے بھارتی حکومت اسے نظر انداز کر رہی ہے۔ صدر نے کہا کہ پاکستان سری لنکا کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور سری لنکا کے ساتھ باہمی مفادات کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید بہتر بنانا چاہتا ہے۔ انہوں نے دونوں برادر ممالک کے درمیان سیاحت، ثقافت اور دفاع کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ سری لنکن بحریہ کے کمانڈر کا خیرمقدم کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان بہترین تعلقات ہیں جنہیں دونوں ممالک کے باہمی فائدے کے لئے مزید مضبوط کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک میں ثقافتی تعاون اور مذہبی سیاحت کو فروغ دینے کی بڑی صلاحیت ہے کیونکہ پاکستان میں بدھ مت کے بہت سے مقامات ہیں اور سری لنکا کے بدھ بھکشوں کو مذہبی مقامات کی سیر کے لئے حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔ سیالکوٹ واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے صدر نے سری لنکا کے ایک شہری کو بے دردی سے قتل کئے جانے کے افسوسناک واقعہ پر دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے واقعہ میں ملوث ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کی۔ صدر عارف علوی نے چین پاکستان اقتصادی راہداری اور گوادر پورٹ کی اہمیت کو اجاگر کیا جو علاقائی رابطوں کو فروغ دینے کے علاوہ پاکستان اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ خطے میں اقتصادی خوشحالی کا باعث بنے گی۔ وائس ایڈمرل نشانتھا اولوگیٹن نے مشکلات میں سری لنکا کا ساتھ دینے پر حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے سری لنکن شہری کے بہیمانہ قتل میں ملوث ملزمان کے خلاف حکومت کی جانب سے کی گئی کارروائی کو بھی سراہا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com