روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا موسم گرما 2024 کی چھٹیوں کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا شہرقائد میں تعلیم برائے فروخت اسکولز کی بھرمار

پناہ گاہوں میں صحت سہولت کارڈ کے بارے میں آگاہی مہم کا آغازہوگیا۔ نسیم الرحمن

اسلام آباد ( واصب ابراہیم غوری سے ) وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے پناہ گاہ نسیم الرحمن نے بتایا ہے کہ انھوں نے تمام پناہ گاہوں میں صحت سہولت کارڈ کے بارے میں آگاہی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ انھوں نے میڈیا کو بتایا کہ پناہ گاہوں میں آنے والے ذیادہ تر مسافروں کو صحت سہولت کارڈ کے بارے میں مکمل آگاہی نہیں تھی۔ انھوں نے کہا کہ ہماری آگاہی مہم سے انکی معلومات میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔ آگاہی مہم کیلئے باقاعدہ سروے فارم ڈیزائن کیا گیا جسے پناہ گاہ میں آنے والے افراد سے ملنے والی معلومات کی بنا پر مکمل کیا گیا۔ ہر پناہ گاہ میں سینکڑوں سروے فارم مکمل کئے گئے جن کے اعدادوشمار کا رزلٹ ترتیب دیا جا ریا ہے۔ اس سروے کی بنا پر صحت پروگرام کیلئے عوام سے فیڈ بیک ملے گا جس سے مزید پالیسی سازی میں مدد ملے گی۔ نسیم الرحمن نے کہا کہ یہ صحت کے شعبے میں ایک انقلابی قدم ہے اور غریب عوام کو دی جانے والی یہ سہولت وزیر اعظم عمران خان کا غریب عوام کیلئے ایک شاندار تحفہ ہے اور صحت کا ایسا نظام صرف چند ترقی یافتہ ملکوں ہی میں رائج ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ حکومت اس پروگرام کے دائرہ کار کو بتدریج بڑھا رہی ہے۔ صحت سہولت کارڈ سے نہ صرف سرکاری بلکہ مکمل جائزہ کے بعد منتخب کردہ پرائیویٹ ہسپتالوں سے بھی علاج معالجہ کی سہولت حاصل کی جا سکتی ہے۔ وزیر اعظم کے فوکل پرسن نے کہا کہ وہ پرائیویٹ ہسپتالوں کا بذات خود بھی جائزہ لے رہے ہیں کہ وہ صحت کارڈ کے مستحقین کو کس طریقہ کار کے تحت علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کریں گے۔ یاد رہے کہ صحت کارڈ سے صرف ان ڈور ٹریٹمنٹ کی سہولت حاصل ہو گی اور اس میں سرجری سے متعلقہ بڑی بیماریوں جیسے کینسر، جگر دل کے امراض وغیرہ کے علاج کیلئے دس لاکھ تک کی رقم کی سہولت مہیا کی گئی ہے۔ اس سے قبل ان بیماریوں کے علاج کیلئے غریب لوگ مقروض ہو جاتے تھے لیکن اب پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت لوگوں کو عملی ریلیف دے کر ان کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ نسیم الرحمن نے کہا کہ احساس پروگرام اور صحت سہولت جیسے پروگراموں کی بدولت حکومت بجا طور پر عوام کے احساسات کی ترجمانی کر رہی ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com