روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا موسم گرما 2024 کی چھٹیوں کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا شہرقائد میں تعلیم برائے فروخت اسکولز کی بھرمار

اپوزیشن مایوس اور مسترد شدہ سیاست دانوں کا ٹولہ ہے، شاہ محمود

اسلام آباد ( ثاقب ابراہیم غوری سے ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن مایوس اور مسترد شدہ سیاست دانوں کا ٹولہ ہے جو انتشار کی سیاست کر رہی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 2018 سے لے کر اب تک حکومت گرانے کی بارہا کوششیں کی گئیں،اپوزیشن اب بھی عدم اعتماد کا اپنا شوق پورا کرے، ان کے پاس اگر ووٹ مکمل ہوتے تو وہ حکومت میں ہوتے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس ووٹ پورے نہیں ہیں،وہ دائیں بائیں دیکھ رہے ہیں، دائیں بائیں دیکھنے والوں کو ناکامی ہو گی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ 2018 کے انتخابات میں عوام نے اپوزیشن کو مسترد کیا، اپوزیشن کو 2023 میں بھی مایوسی ہوگی، اگلی باری پھر ہماری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی، ن لیگ دونوں جماعتوں نے 40 سال تک اقتدار کے مزے لوٹے، عوام کو عمران خان کی شکل میں ایک ایماندار اور محب وطن قیادت میسر ہو گئی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عوام کی امیدوں کا مرکز وزیراعظم عمران خان ہیں، عوام جانتے ہیں عمران خان ملک کو تمام بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم نے کسی چور اور لٹیرے کو این آر او نہیں دیا اور نہ دیں گے، ہم ملک کو معاشی طور پر مستحکم بنانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کو معاشی حب بنانا چاہتے ہیں،ہمارے سفارتکاروں کو اقتصادی سفارت کاری کی ذمہ داری سنبھالنا ہو گی۔

ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی ہماری حکومت کیلئے ایک بہت بڑا چیلنج ہے، یہ  صرف پاکستان کا نہیں بلکہ عالمی مسئلہ ہے

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com