روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا موسم گرما 2024 کی چھٹیوں کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا شہرقائد میں تعلیم برائے فروخت اسکولز کی بھرمار

آبادی میں تیزی سے اضافے سے ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی پر اثرات مرتب ہو رہے ہیں ، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

اسلام آباد۔(ثاقب ابراہیم غوری سے ):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ آبادی میں تیزی سے اضافے سے ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی پر اثرات مرتب ہو رہے ہیں ،لوگوں میں شعور بیدار کرنے کے لیے قومی سطح پر ایک وسیع البنیاد مہم چلانے کی ضرورت ہے ، میڈیا خاندانی منصوبہ بندی پر رائے عامہ ہموار کرنے ، رویوں میں تبدیلی لانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو آبادی میں تیزی سے اضافے پر میڈیا نمائندگان کے ساتھ فکری نشست کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ ٹیلی ویژن ٹاک شوز ، ڈرامہ سیریلز میں آبادی کے مسئلے پر توجہ سود مند ثابت ہو سکتی ہے، آبادی کے مناسب انتظام کیلئے پارلیمانی ارکان کے فعال کردار ، پختہ سیاسی عزم کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عوامی آگاہی کیلئے آبادی میں اضافے پر پارلیمانی کاکس کی کارروائی کو مناسب طریقے سے اجاگر کیا جائے،میڈیا پبلک سروس پیغامات کے ذریعے ملک میں آبادی کی تشویشناک شرح کے بارے میں بیداری پیدا کرے ۔ انہوں نے کہاکہ خاندانی منصوبہ بندی اور بچوں کی پیدائش میں مناسب وقفہ رکھنے کی ضروت ہے ، اسلام زور دیتا ہے کہ مائیں اپنے بچوں کو دو سال تک اپنا دودھ پلائیں،بچوں کو دو سال تک ماں کا دودھ پلانے سے بچوں میں ذہنی و جسمانی کمزوری ، غذائیت کی کمی پر قابو پایا جا سکتا ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سطان نے کہا کہ آبادی میں بے ہنگم اضافہ قومی سلامتی کا مسئلہ بن سکتا ہے، آبادی میں اضافے سے نئی نسل کو تعلیم اور صحت کی سہولیات کی کمی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔رہنمائی کی کمی ، مانع حمل مصنوعات کی عدم دستیابی کی وجہ سے پاکستان میں 40 لاکھ ان چاہے حمل ہوتے ہیں ،پارلیمانی سیکرٹری برائے صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے بریفنگ دیتے ہوئے آبادی کے انتظام سے متعلق پالیسی سازی پر پارلیمانی کاکس کے کردار پر روشنی ڈالی۔ نشست کے دوران صدر نے میڈیا کے ذریعے بڑے پیمانے پر آگاہی کے حوالے سے صحافیوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com