روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا موسم گرما 2024 کی چھٹیوں کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا شہرقائد میں تعلیم برائے فروخت اسکولز کی بھرمار

یونیورسٹیوں کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق تعلیم اور مہارتوں کو فروغ دینا چاہیے،صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی

اسلام آباد۔ (ثاقب ابراہیم غوری سے ):صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نےکہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لا کر پھلوں کی پیداوار میں اضافہ کے ذریعے برآمدات کو فروغ دیا جا سکتا ہے، برآمدات کے فروغ کے لئے ویلیو ایڈیشن اور بیجوں کے معیار میں بہتری کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے جمعرات کو وزارت تجارت اور سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیراہتمام ترشاوہ پھلوں (کنو اور مالٹا) شو 2022 کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں پاکستانی پھلوں کی شہرت اور ملک میں دستیاب سہولیات سے متعلق اس تقریب کا اہتمام اہمیت کاحامل ہے۔ پاکستان ترقی پذیر ملک ہے۔ برآمدات اور درآمدات کے درمیان توازن کو برقراررکھنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ ملک میں برآمدات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہرچیز کو خوبصورت اور منفرد بنایاہے۔انسان چیزوں کی پلاسٹک سے پیکنگ کرتا ہے۔ خوبصورت پیکنگ کے ذریعے مصنوعات کو پرکشش بنایا جاتاہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ویلیو ایڈیشن اور پیداواری لاگت کم کرنے پر توجہ مرکوزکرنی چاہیے۔ پیداواری لاگت کم ہونے سے ہر شخص اسے استعمال کے لئے خرید سکتا ہے۔ ہمیں مصنوعات کی پیداوار میں اضافہ کے لئے دنیا کے تجربات سے استفادہ کرناچاہیے۔ ملکی سطح پر ماحولیاتی صورتحال کے تناظر میں تحقیق کر کے بہتر بنایا جا رہاہے۔ مصنوعات کی پیداوار میں اضافہ اور برآمدات کے فروغ کے لئے جدید ٹیکنالوجی بروئے کار لایاجائے۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹیوں کو مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق تعلیم اور مہارتوں کو فروغ دینا چاہیے۔ سرگودھا یونیورسٹی، سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو بھرپور تعاون فراہم کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت برآمدات کے فروغ اور مصنوعات میں بہتری کے لئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پھلوں کو خراب ہونے سے بچانے کے لئے کولڈ چین ہونے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں جلد امن ہو گا۔ افغانستان کی معیشت بہتر ہو گی تووہاں بھی پاکستانی مصنوعات بالخصوص پھلوں کی مانگ بڑھے گی۔پاکستان ترشاوہ پھل پیدا کرنے والا 11 واں بڑا ملک ہے۔ اس میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ غذایت پر مبنی پیداوار پر توجہ دی جائے۔ مصنوعات کی سرٹیفکیشن ہونی چاہیے۔ اسے ویلیو ایڈیشن میں بہتری آئے گی۔ مصنوعات کی کھپت اور قیمت زیادہ ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستاسن کی مینگو ڈپلومیسی کامیا ب رہی۔ دنیامیں آم بھیج کر اس کی قدر و اہمیت میں اضافہ کیا جاتا ہے۔ تقریب سے پارلیمانی سیکرٹری برائے تجارت عالیہ حمزہ ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ترشاوہ پھلوں کا سب سے بڑا برآمد کنندہ ہے۔ پاکستان کے مختلف علاقوں سے کنو اور مالٹا 30 ممالک کوبرآمد کیا جاتا ہے۔ کنو کو جیو گرافیکل انڈیکس آف پاکستان میں پاکستانی برانڈ کے طورپر شامل کیا جا رہا ہے۔ وزارت تجارت کنو اور مالٹا کی برآمدات کے فروغ کے لئے ہر ممکن سہولیات فراہم کررہی ہے۔ زرعی شعبہ میں سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول فراہم کیا جارہا ہے۔ سرگودھا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسری کے صدر شعیب احمد بصرہ اور گروپ لیڈر چوہدری عامر عطا نے سرگودھا میں کنو اور مالٹے کی فصل کی پیداوار اور درآمد سے متعلق آگاہ کیا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com