روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا موسم گرما 2024 کی چھٹیوں کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا شہرقائد میں تعلیم برائے فروخت اسکولز کی بھرمار

این سی او سی کا 10 فیصد سے کم کورونا شرح والے شہروں میں پابندیاں اٹھانے کا اعلان

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے ملک کے 10 فیصد سے کم کورونا مثبت والے علاقوں سے پابندیاں اٹھالیں۔

اسلام آباد:(ثاقب ابراہیم غوری سے ) این سی او سی نے کورونا پابندیوں کے حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے تحت 10 فیصد سے کم کورونا مثبت والے علاقوں سے پابندیاں اٹھالی گئیں۔ن شہروں میں 300 افراد کیساتھ ان ڈور تقریبات ہوسکیں گی۔ آؤٹ ڈور تقریبات میں 500 افراد شریک ہوسکیں گے۔ 12 سال سے کم عمر بچوں کے تعلیمی ادارے کورونا ایس او پیز کیساتھ کھلے رہیں گے۔

کم شرح والے علاقوں میں مکمل ویکسین شدہ افراد کو ان ڈور ڈائننگ کی اجازت ہوگی۔ سینما،مزارات مکمل ویکسین شدہ افراد کیلئے کھلے رہیں گے۔ ان ڈور اسپورٹس سرگرمیوں کی اجازت ہوگی۔

این سی او سی نے 10 فیصد سے زائد کورونا مثبت کیسز والے شہروں کی فہرست جاری کردی جہاں پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان شہروں میں گلگت، مظفرآباد، مردان، کراچی، حیدرآباد اور پشاور شامل ہیں۔

10 فیصد مثبت شرح والے شہروں میں 12 سال سے کم عمر بچے متبادل دنوں میں اسکول جائیں گے۔ ان ڈور تقریبات پر مکمل پابندی ہوگی۔

این سی او سی کے مطابق ڈومیسٹک پروازوں پر کھانے اور اسنیکس پر پابندی برقرار رہے گی۔ ٹرینوں میں 80 فیصد،پبلک ٹرانسپورٹ 70 فیصد مسافروں کیساتھ چلائی جائے گی۔

این سی او سی نے کہا ہے کہ کورونا 10 فیصد سے زائد مثبت شرح والے علاقوں کیلئے اگلا جائزہ اجلاس 21 فروری کو ہوگا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com