روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وزیر خزانہ اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اسٹریٹجک سرکاری اداروں جیسی کوئی چیز نہیں فیض آباد دھرنے کی رپورٹ تہلکہ خیز ہے، سپریم کورٹ حکومت نے گندم کی خریداری کا ہدف بڑھانے کا عندیہ دے دیا- شمالی وزیرستان میں 7 سیکیورٹی اہلکار شہید اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کا پہلا آٹو شو انسٹی ٹیوٹ آف فزکس اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کےز یر اہتمام دوسری بین الاقوامی کانفرنس برائے ایمرجنگ ٹرینڈز ان فزکس 2024 وزیراعظم شہباز شریف کا شمالی وزیرستان میں گرلز سکول کی فوری تعمیر کرنے کا اعلان سال 2024 پیرس سائبر سیکیورٹی کے بے مثال خطرے کا سامنا کرنے کی تیاری کر رہا ہے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی شرح میں کمی کی تجدید امیدوں پر 700 پوائنٹس سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔ عمران خان نےعارف علوی کو ’اہم‘ کام سونپ دیا

پی ایس ایل7: پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو شکست دے دی

لاہور(عاقب ابراہیم غورہی سے ) پی ایس ایل 7 میں کراچی کنگز کی مسلسل چھٹی شکست کا سامنا کر پڑگیا ہے۔ یہ شکست پشاور زلمی نے دی ہے۔

یوتھ ویژن نیوز کے مطابق پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو 55 رنز سے شکست دے دی ہے۔ اعداد و شمار کے تحت حضرت اللہ زازئی 52 اور محمد حارث 49 رنزبنا سکے جب کہ شعیب ملک نے 31 اور بین کٹنگ نے 26 رنز کا اضافہ کیا۔

پی ایس ایل سیزن سیون کے اہم ترین میچ میں پشاور زلمی نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے 194 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

یوتھ ویژن نیوز کے مطابق قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے پی ایس ایل کے 19 ویں میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے۔ حضرت اللہ زازئی اور محمد حارث نے کراچی کنگز کے خلاف 97 رنز کا اوپننگ اسٹینڈ فراہم کیا۔ زازئی 52 جبکہ محمد حارث نے 49 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔

زلمی کی جانب سے شعیب ملک نے 31 اور بین کٹنگ نے 26 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کے مجموعے اسکور کو قابل قدر بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

کراچی کنگز کی جانب سے کرس جارڈن کامیاب بولر رہے جنہوں نے 41 رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا، محمد نبی، قاسم اکرم اور عمید آصف کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

یوتھ ویژن نیوز کے مطابق میچ کے آغاز پر پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں بھی بولنگ کا ہی سوچ رہا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ 170 سے 180 رنز کا ٹارگٹ دینے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا تھا کہ یہ ایک اچھا ٹارگٹ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ نیا وکٹ ہے اور کنڈیشن بھی اچھی ہیں۔

کراچی کنگز کے کپتان بابراعظم نے ٹاس کے بعد بات چیت میں کہا تھا کہ ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔ انہوں نے بتایا تھا کہ جوکلارک اور قاسم اکرم کی کراچی کنگز میں واپسی ہوئی ہے جب کہ فاسٹ بولرعثمان شنواری انجری کی وجہ سے باہر ہوگئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی جگہ عامر یامین کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پشاور زلمی کے خلاف کراچی کنگز کا یہ میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ کنگز کے پاس غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com