روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا

انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی فیسٹیول

تحریر —- ڈاکٹر ناصر حمید
پاکستان میں سیر و سیاحت کے کئی حسین و جمیل مراکز تاریخی مقامات کی صورت میں جس طرح اہل علم اور ملکی و غیرملکی شائقین کی توجہ کا مرکز بن چکے ہیں،اسی طرح خطہ ئ پاک میں سابقہ ریاست بہاولپور کا وسیع وعریض حصہ روہی چولستان بھی سیاحوں کی آمد کا منتظر اور دعوت نظارہ دے رہا ہے۔ سچ یہ ہے کہ یہ سرزمین سچے جذبوں، پرخلوص محبت اور ملنسار لوگوں کی دھرتی ہے۔ یہاں کی سچی روایات اور شاندار ثقافت اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ اپنی موجودگی کا احساس دلاتی نظر آتی ہیں اور اس کے باعث پیدا ہونے والا ارتعاش دلوں کو موہ لیتا ہے۔اس وسیب میں، جہاں بہت سے تاریخی مقامات خوبصورت قلعوں کی صورت میں موجود ہیں،گذشتہ سترہ سالوں سے دامن بہاول پور میں ایک اور خوبصورت تفریح کا اضافہ بھی کردیا گیا ہے۔چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی بھی سرائیکی وسیب میں موسم بہار کی آمد پر میلوں ٹھیلوں اور ثقافتی اکٹھ کے ذریعے خوشیاں بکھیرنے کا سبب ہے۔چولستان ڈیزرٹ ریلی بہاولپور کی پہچان بن چکی ہے۔ چولستان ڈیزرٹ ریلی صرف ایک موٹر سپورٹس نہیں بلکہ پاکستان کے بہترین سافٹ امیج میں اضافہ کا بھی ایک ذریعہ ہے۔ اس ریلی نے خطہ کے زرخیزکلچر، پرامن اور صلح جو سوسائٹی کا بھی مثبت چہرہ دنیا کو دکھانے میں ایک عمدہ کردار ادا کیا ہے۔ چولستان ڈیزرٹ ریلی کو کامیاب بنانے کے لئے ٹی ڈی سی پی کے ساتھ بہاول پور انتظامیہ، پولیس و سیکورٹی ادارے، فور بائی فور کلب اور دیگر تمام محکمہ جات کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔

چولستان جیپ ریلی سترہ سال قبل انتہائی نامناسب حالات میں شروع کی گئی جو ترقی کرتے کرتے اب پاکستان کا جیپ ریلی کے حوالے سے سب سے بڑا ایونٹ بن چکا ہے اورنہ صرف ملک بھر بلکہ بیرون ممالک سے ریلی لوورز شرکت کرتے ہیں۔2005ء میں چولستان جیپ ریلی کا بنیادی طور پر آئیڈیا ”ڈاکار ریلی“ کو مدنظر رکھ کر کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ صحرا ئے چولستان کو موٹرز سپورٹس ایونٹ کے لیے استعمال کیا جائے۔ پھر ہر سال جیپ ریلی کے ایونٹس میں اضافہ کیاجاتا رہا ہے جس میں اونٹوں کی دور، کشتی، کبڈی کے مقابلے شامل کیے گئے اور میوزک شو کے علاوہ فوڈ سٹریٹ شامل ہیں۔ اس ریلی کے انعقاد سے بلاشبہ مقامی آبادی کو روزگار کے مواقع ملے۔ دستکاری کی صنعت کو فروغ حاصل ہوا اور علاقہ میں ترقی اور خوشحالی کے اسباب پیداہوئے ہیں۔ چولستان ڈیزرٹ ریلی میں چاروں صوبوں کی نمائندگی اتحادویگانگت کی بہترین مثال ہے۔

کمشنر بہاول پور ڈویژن کیپٹن محمد ظفر اقبال نے چولستان ڈیزرٹ ریلی کے انعقاد میں خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے اسے فیسٹیول کا رنگ دیا ہے،اس لیے امسال سترہویں ڈیزرٹ جیپ ریلی کے موقع پر ریلی کے ساتھ ساتھ ڈویژنل و ملحقہ تینوں اضلاع کی انتظامیہ نے شائقین کے لیے پورا ہفتہ ثقافتی تقریبات منعقد کرنے کا اہتمام کیا ہے۔ صحرائے چولستان میں ریلی کی مرد و خواتین علیحدہ علیحدہ ریس کیٹگریز، ڈرٹ بائیک ریس، ایرو شو، فوڈ سٹریٹ، مقامی ہینڈی کرافٹس بازار، پیرا گلائیڈنگ ریس، اونٹ کی سواری، میوزیکل نائٹ، ملک بھر کے چیمبرز آف کامرس کے نمائشی سٹالز، گھڑسواری و نیزہ بازی، کبڈی، میراتھن ریس، و دیگر سپورٹس کے مقابلہ جات سمیت اونٹ ڈانس و چولستانی مویشیوں کی نمائش شامل ہیں۔
بہاول پور کے تینوں اضلاع میں اس ہفتہ کے دوران شہر میں شائقین کے لیے کلچرل فیسٹیول کا اہتمام بھی کیا جائے گا جہاں بڑی سکرین پر لائیو جیپ ریلی کی نشریات، فوڈ سٹریٹ کا قیام، چراغاں و آتش بازی، ہارس اینڈ کیٹل شو، آرٹس کونسل میں خصوصی ڈرامہ، محفل سماع و محفل مشاعرہ کا انعقاد، ہاکی وکرکٹ کے نمائشی میچز کا انعقاد، میوزیکل نائٹ اور مقامی صنعت و دستکاری کے سٹالز سجائے جائیں گے۔ یہ خطہ اپنے پْر شِکوہ ماضی، درخشندہ روایات اورامن پسندی کی وجہ سے نہایت اہمیت کا حامل ہے اور اپنی منفرد پہچان رکھتا ہے۔یہاں کے تاریخی محل اور صدیوں پرانے قلعے سیاحوں کی دلچسپی کا محور ہیں۔اس خطہ اور بالخصوص چولستان کے باشندے نہایت مہمان نواز، مددگار اور صلح جْو ہیں۔ چولستان ڈیزرٹ ریلی کے انعقاد سے مقامی معیشت کو بھی فائدہ پہنچتا ہے۔ چولستان میں مقامی افراد کے عارضی بازار قائم کیے جاتے ہیں جہاں نہایت مناسب نرخ پر تمام اشیاء ضروریہ دستیاب ہوتی ہیں۔ڈویژنل وضلعی انتظامیہ، پولیس اور دیگر ملکی سکیورٹی ادارے انتظامات میں اپنی تمام تر توانائیاں صرف کر کے ہمیشہ اس ریلی کے بہترین انعقاد کو یقینی بناتے ہیں۔کمشنر بہاول پور نے اس خطہ کے عوام سے اپیل کی ہے کہ ریلی میں آئے ہوئے شرکاء، شائقین اور سیاحوں کا ہمیشہ کی طرح مہمان نوازی اور فراخ دلی کے ساتھ خیال رکھیں اور اس میگا ایونٹ کے شاندار انعقاد کو یقینی بنائیں۔
اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے ہر دلعزیز وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے چولستان ڈیزرٹ ریلی فیسٹیول میں جامعہ کی طرف سے فوڈ کورٹ، چولستانی موسیقی، زرعی اور وٹرنری ریسرچ نمائش، یونیورسٹی آرٹ نمائش اور ہینڈی کرافٹ نمائش کا اہتمام کیا ہے جو شائقین کی دلچسپی کا محور ہوگا۔
کی دلچسپی کا محور ہوگا۔
چولستا ن ڈیزرٹ جیپ ریلی عالمی سپورٹس گالا کے طور پر دنیا بھر میں پاکستان کی سپورٹس کے میدان میں عزت و وقار میں اضافے کے لیے کلیدی رول ادا کررہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اس جیپ ریلی میں قومی ڈرائیورز کے ساتھ ساتھ عالمی شہرت یافتہ ڈرائیورز کی شرکت سے پاکستانی کلچر اور تہذیب کے سافٹ امیج کو ابھارنے میں بھی نمایاں مدد ملے گی۔ڈیرزٹ جیپ ریلی کی بدولت پاکستان کا سافٹ امیج سیاحت کے شعبے میں نہ صرف پاک وطن کی رینکنگ میں اضافہ کررہا ہے بلکہ پاکستانی ریاست کی بطور پرامن ملک امیج کو ابھارکر عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ بھی مبذول کرانے میں معاون ثابت ہورہا ہے۔ 17 ویں جیپ ریلی کے انعقاد کے لیے کمشنر بہاول پورکیپٹن ظفر اقبال کی نگرانی میں تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کی شبانہ روز محنتیں اس سپورٹس گالا کی کامیابی، کامرانی کو یقینی بنا کر وطن عزیز کا نام روشن و تابندہ کریں گی۔ ہر سال لاکھوں شائقین مختلف دلچسپ ثقافتی پروگراموں اور شاندار تفریح سے لطف اندوز ہوتے ہیں اورچولستانی رات کی چاندنی اور صحرائی خنکی میں ثقافتی و دیگر تفریحی پروگراموں کی یادیں دل کی سلیٹ پر کندہ کرکے خوشی و مسرت کے لمحوں کے ساتھ واپس لوٹ جاتے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com