روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا

نشتر ٹو ہسپتال جلد فنکشنل کر دیا جائے گا، عوامی فلاح وبہبود کے منصوبوں کی خود مانیٹرنگ کر رہا ہوں:عثمان بزدار

لاہور(خواجہ عبدالرحمن سے ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے میں جاری عوامی فلاح و بہبود کے ہیلتھ ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی بروقت تکمیل کی ہدایت کی ہے۔ وز یراعلیٰ عثمان بزدار نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ڈیرہ غازی خان سمیت دیگر پسماندہ علاقوں کے ہیلتھ پراجیکٹس کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے۔ عوام کی فلاح وبہبود کے ترقیاتی منصوبوں کی خود مانیٹرنگ کر رہا ہوں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بتایا کہ ملتان میں نشتر ٹو ہسپتال بہت جلد عوام کیلئے کھول دیا جائے گا۔ ڈیرہ غازی خان میں 3 ارب 80 کروڑ سے سٹیٹ آف دی آرٹ مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال بن رہا ہے۔ ٹیچنگ ہسپتال میں 3 ارب 84 کروڑ روپے کی لاگت سے ایمرجنسی اور او پی ڈی بنائی جا رہی ہے۔تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بارتھی کو 60 بیڈ تک اپ گریڈ کر دیا گیا ہے۔بارتھی ڈی ایچ کیو ہسپتال سے بلوچستان کے لوگ بھی مستفید ہوں گے۔تونسہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کو 190 بیڈ تک اپ گریڈ کر دیا گیا ہے۔کوہ سلیمان کے علاقے چاہ زنبو والا میں عوام کی سہولت کیلئے سیٹلائٹ فلٹر کلینک قائم ہوگا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ سردار فتح محمد بزدار انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے 3 صوبوں کے عوام مستفید ہوں گے۔ 200 بیڈز پر مشتمل کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ پر 2 ارب روپے لاگت آئے گی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ کا 100 بیڈز پر مشتمل پہلا فیز چند ماہ میں فنکشنل ہو جائے گا۔ ڈیرہ غازی خان کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ فنکشنل ہونے سے ملتان اور لاہور کے ہسپتالوں پر پریشر کم ہوگا۔سندھ، بلوچستان اور کوہ سلیمان کے عوام کو دل کے امراض کا بہترین علاج گھر کے قریب میسر ہوگا۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com