روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا

صادق ویمن یونیورسٹی میں چوہدری سرور کی آمد

تحریر: مزمل شبیر
ستلج کنارے واقع شہر بہاولپور جو علم وادب اور تہذیب و تمدن کا گوارہ ہے اور جس کے نوابوں کی علم دوستی اورسخاوت کا اندازہ ناصرف پنجاب یونیورسٹی اور ایچی سن کالج بلکہ ہندوستان کے کئی تعلیمی اداروں کو دیے گئے فنڈ کی صورت میں نظر آتا ہے۔عباسی خاندان کے آخری تین فرماں رواؤں نے جس طرح اپنی ریاست بہاولپور کو صحت ، علم اور دیگر سہولیات سے نواز کر تاریخ رقم کرتے ہوئے موجودہ حکمرانوں کو سبق دیا کہ رعایا کیلئے بنیادی سہولیات کتنی اہم ہیں۔

قارئین کرام نوابوں نے یہ خدمات تو لازمَ کیں مگر سب سے اہم کام خواتین کی تعلیم پر توجہ دیتے ہوئے ان کیلئے علیحدہ تعلیمی ادارو ں کا قیام تھا جس میں نمایاں ادارہ دی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور ہے جس کا قیام 1945 کو ایک گرلز انٹرمیڈیٹ کالج کی صورت میں ہوا اور رفتہ رفتہ ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے سال 2012 کو پنجاب اسمبلی کے آرڈر سے یونیورسٹی کا درجہ ملا۔ نوزائیدہ یونیورسٹی کے معیار تعلیم نے جنوبی پنجاب کی خواتین کو اپنا گرویدہ کرلیا یہی وجہ ہے کہ چولستانی صحرا سے تھل تک اور روجھان سے ڈھرکی تک کے علاقی جات کی طالبات تحصیل علم کیلئے جامعہ کا رخ کرتی ہیں۔آغاز میں یونیورسٹی کے ہاسٹل میں جگہ نہ مل پانا جیسے مسائل مسافر طالبات کیلئے ایک بڑا مسئلہ تھا ۔ یقینا ہر مسئلے کا حل دانشور افراد رکھتے ہیں اور انہیں دانشوروں میں ایک نام محترمہ پروفیسر ڈاکٹر صاعقہ امتیاز آصف وائس چانسلر دی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی کا ہے جو ایک باصلاحیت، تجربہ کار اور بہترین محققہ ہونے کے ساتھ ایک بہترین لیڈر بھی ہیں جنہوں نے طالبات کے مسائل کو نہایت سنجیدگی سے حل کرنے کیلئے خصوصی گرانٹ کو حکومت وقت سے منظور کراتے ہوئےنہایت معقول وقت میں سٹیٹ آف دی آرٹ چار سو بیڈز پر مشتمل ہاسٹل کے قیام کو ممکن بنایا اور جس کے افتتاح کیلئے گورنر پنجاب و چانسلر دی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی چوہدری محمد سرور خود تشریف لائے اورگورنر پنجاب و چانسلر چوہدری محمد سرور نے پروفیسر ڈاکٹر صاعقہ امتیاز آصف وائس چانسلر گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی کے ہمراہ نوتعمیر شدہ ہاسٹل کا فتتا ح کیا اور دعا فرمائی۔ چانسلر و گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے اس موقع پر مختصر تقریب سے خطاب کے دوران گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی کی کاکردگی کو سراہتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر صاعقہ امتیاز آصف کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ صادق ویمن یونیورسٹی کم عرصہ میں جنوبی پنجاب میں خواتین کی پہچان بن چکی ہے۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر صاعقہ امتیاز آصف کے ویژن اور تجربات کی روشنی میں جس رفتار سے گورنمنٹ صادق ویمن یونیورسٹی ترقی کررہی ہے جلد پاکستان کی بڑی یونیورسٹیوں میں اس کا شمار ہوگا۔گورنر و چانسلر چوہدری محمد سرور نے کہا کہ نو تعمیر شدہ ہاسٹل کی خوبصورت اور شاندار عمارت کو دیکھ کر دل خوش ہوا اور ہاسٹل کا نام بی بی سیدہ فاطمہ کے نام پر رکھنا ایک اچھا اور نیک عمل ہے۔چانسلر چوہدری محمد سرور نے طالبات کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ملک پاکستان کا روشن مستقبل ہیں اور پڑھی لکھی خواتین اچھے معاشرے کی ضامن ہیں۔ انہوں نےمزید کہا کہ صادق ویمن یونیورسٹی خواتین کا تاریخی علمی ادارہ ہے جس نے کئی قیمتی ملکی ستارے پیدا کیے اور میں وعدہ کرتا ہوں کہ دی گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی کے آئندہ کنووکیشن میں لازمی شرکت کروں گا۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر صاعقہ امتیاز آصف نے مہمان خصوصی چانسلر و گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور اور دیگر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور گورنر و چانسلر چوہدری محمد سرور کو سوینئربھی پیش کیا۔افتتاحی تقریب میں سید تابش الوری سابق سینیئر پارلیمنٹیرین، پروفیسر ڈاکٹر محمد سجاد وائس چانسلر چولستان یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسزبہاولپور، ملک جہانزیب وارن ایم پی اے پنجاب اسمبلی، عرفان علی کاٹھیا ڈپٹی کمشنر بہاولپور،مس فاطمہ مظہر ایڈشنل رجسٹرار گورنمنٹ صادق ویمن یونیورسٹی، پروفیسر ڈاکٹر اشفاق محمود قریشی ڈین فیکلٹی آف سائنس، ڈاکٹر مریم وارڈن فاطمہ ہاسٹل صادق ویمن یونیورسٹی، میڈم عنبر تنصیر صدر اولڈ صادقہ ایسوسی ایشن صادق کالج ویمن یونیورسٹی، نائمہ بھٹی پبلک ریلیشنز آفیسر صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور، راقم اور شہرکے بڑے ناموں سمیت یونیورسٹی اساتذہ و ملازمین اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے اختتام پر ادارہ کے وہ ملازمین جنہوں نے تقریب کو احسن بنانے کیلئے اقدامات بنانے کیلئے کام کیا انکو شاباش دینا ہمارے ہاں ضروری نہیں سمجھا جاتا مگر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر صاعقہ امتیاز آصف نے سب سے پہلے اپنے ان ملازمین اور صفائی کے عملہ کو نا صرف کامیاب انتظامات پر مبارکباد دی اور انکے ساتھ یادگروپ تصاویر کیمرے میں اتروائیں جو کہ انکے کامیاب لیڈر ہونے سمیت دیگر لیڈران کیلئے مشعل راہ ہے کہ اپنے ماتحت افراد سے محبت و شفقت کی بدولت ہی ادارے ترقی کی راہ پر گامزن ہوتے ہیں۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com