روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا

چولستان یونیورسٹی’ غفلت لاپروائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے 31 دسمبر2020 ء تک خالی سکیل1 تا14 کی اسامیوں پربھرتی نہ کی جاسکی

بہاول پور(یاسر ملک سے ) چولستان یونیورسٹی’ غفلت لاپروائی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے 31 دسمبر2020 ء تک خالی سکیل1 تا14 کی اسامیوں پربھرتی نہ کی جاسکی اور350 خالی اسامیاں ختم ہوگئی ہزاروں مقامی افراد کو چونالگاکر لاکھوںبلکہ کروڑوں روپے پراسیسنگ فیس کے نام پرہڑپ کرلئے گئے شہریوں کا وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار’ گورنرپنجاب’ سیکریٹری لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ لاہور’ چیف سیکریٹری پنجاب سے فوری نوٹس لینے اور کاروائی کامطالبہ تفصیل کے مطابق سابق وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کے دورمیں 3 ارب روپے کی لاگت سے قائم کی جانیوالی چولستان اینمل اینڈ ویٹرنری یونیورسٹی مسلسل زبوں حالی کاشکار ہے زرائع کے مطابق یونیورسٹی کے قیام کے بعد سکیل 1 تا 14 تک نان گزیڈیٹ350 سیٹیں یونیورسٹی انتظامیہ کی لاپروائی اورمجرمانہ غفلت کے باعث ضائع کردی گئی اگران سیٹوں پر 31 دسمبر2020 تک بھرتی کرلی جاتی مقامی افراد کوروزگارفراہم کردیاجاتاتویہ ضائع نہ ہوتی زرائع کے مطابق موجودہ وائس چانسلر کے نااہلی اور غفلت کے باعث نہ صرف یہ سیٹیں ضائع کردی گئی بلکہ ادارہ کابھی نقصان کردیاگیا حالانکہ ان سیٹوں کے لئے اخباراشتہار دیاگیا بلکہ پراسیسنگ فیس کی مد میں بھی بے روزگارافراد سے اپلائی کرنے کے نام پر لاکھوں روپے بٹورلئے گئے ہزاروں درخواستیں جمع ہونے کے باوجود یونیورسٹی ریکرٹمنٹ کاپراسیس تین سال گزرنے کے بعدبھی مکمل نہ ہوسکاجس کے بعد پلاننگ اینڈ ایولویشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے تمام خالی 350 اسامیوں کوجوکہ 31دسمبر2020 تک خالی تھی ختم کردی جس کاسب سے زیادہ نقصان نہ صرف یونیورسٹی کوہوابلکہ بہاول پورکی عوام بھی 350 کے قریب نوکریوں سے محروم ہوگئی شہریوں نے بتایاکہ وائس چانسلر اوریونیورسٹی انتظامیہ کی غفلت اورمجرمانہ لاپروائی کے باعث350 نوکریاں دینے کی بجائے ان کو ضائع کردیاگیا بلکہ دوسرے لفظوں میں یونیورسٹی کابھٹہ بٹھادیاگیاہے شہریوں کا وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار’ گورنرپنجاب’ سیکریٹری لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ لاہور’ چیف سیکریٹری پنجاب سے فوری نوٹس لینے اور کاروائی کامطالبہ کیااس حوالہ سے جب چولستان اینمل اینڈ ویٹرنری یونیورسٹی بہاول پورکے رجسٹرار محمدسلمان مرزاسے موقف لیاگیاتوانہوں نے اس کی تردیدکرتے ہوئے کہاکہ سیٹیں موجودہیں لیکن فنڈز نہ ہونے کے وجہ سے ان پرتعیناتی ممکن نہیں ہوسکی جب بھی حکومت پنجاب کی طرف سے فنڈز ریلیزہونگے تو ان پرتعیناتی کردی جائیگی حالانکہ پنجاب گورنمنٹ کے پلاننگ اینڈ ایولویشن ڈیپارٹمنٹ کی رپورٹ کے مطابق سیٹیں ختم کردی گئی ہیں

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com