روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ ہیرامنڈی کا جائزہ جوکچھ چمکتا ہے وہ سونا نہیں ہے۔ حکومت نے مالی بوجھ کم کرنے کے لیے ریٹائرمنٹ کی عمر بڑھانے کی تجویز دی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ’انتشار پھیلانے والوں‘ سے کوئی بات نہیں ہوگی وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی

ذیابیطس سے بچنے کے لیے کتنا پیدل چلنا چاہیے؟

کیلیفورنیا:(عاقب ابرہیم غوری سے  ایک طویل تحقیق کے بعد امریکی ماہرین نے دریافت کیا ہے آپ روزانہ جتنا زیادہ پیدل چلیں گے، آپ کے ذیابیطس میں مبتلا ہونے کا امکان بھی اتنا ہی کم ہوگا البتہ یہ نتائج فی الحال صرف عمر رسیدہ خواتین کےلیے ہی سامنے آئے ہیں۔

یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، سان ڈیاگو کی الیکسس گارڈیونو اور دوسرے ماہرین نے 65 سال یا اس سے زیادہ عمر کی 4,800 خواتین پر یہ تحقیق تقریباً سات سال تک جاری رکھی۔

تحقیق کے آغاز میں ان بزرگ خواتین کو ایک ہفتے تک ہلکی پھلکی اور نرم بیلٹ مستقل پہنائی گئی۔ بیلٹ میں خاص آلات نصب تھے جو ان کے روزانہ چلنے پھرنے سے متعلق معمولات پر نظر رکھتے تھے۔

اس کے بعد اگلے سات سال تک وقفے وقفے سے ان کے روزمرہ معمولات بالخصوص چلنے پھرنے اور جسمانی مشقت وغیرہ کی معلومات جمع کی جاتی رہیں۔

اس پورے عرصے میں 8 فیصد خواتین ذیابیطس کا شکار ہوئیں لیکن زیادہ چلنے پھرنے والی خواتین کے ذیابیطس میں مبتلا ہونے کا امکان بہت کم دیکھا گیا۔

ان اعداد و شمار کو مزید کھنگالنے پر پتا چلا کہ روزانہ ہر ایک ہزار (1,000) قدم زیادہ چلنے سے ذیابیطس کا خطرہ 6 فیصد کم ہوگیا تھا۔

’’اگر بزرگ افراد اپنے معمول کے مقابلے میں روزانہ دو ہزار قدم زیادہ چلیں تو وہ ذیابیطس کا خطرہ 12 فیصد تک کم کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ اس سے فرق نہیں پڑتا کہ آپ تیز چلتے ہیں یا آہستگی سے، ضروری ہے کہ معمول سے زیادہ چلنے کی عادت اپنائی جائے،‘‘ الیکسس گارڈیونو نے تجویز کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹائپ 2 ذیابیطس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

اس وقت ساری دنیا میں 20 سے 79 سال کے 53 کروڑ 70 لاکھ افراد ذیابیطس میں مبتلا ہیں جبکہ یہ تعداد مسلسل بڑھتے ہوئے 2045 تک 78 کروڑ 30 لاکھ تک جا پہنچنے کا خدشہ ہے۔

ذیابیطس میں اضافے کاجہاں 2050 تک ہر تین بالغ شہریوں میں سے ایک کو ٹائپ 2 ذیابیطس لاحق ہوگی۔

’’زیادہ پیدل چلنے سے صرف ذیابیطس کا خطرہ ہی کم نہیں ہوگا بلکہ دواؤں پر ہونے والے خطیر اخراجات اور دوسری متعلقہ بیماریوں سے نجات حاصل کرنے میں بھی بہت مدد ملے گی،‘‘ جان بیلٹیئر نے کہا جو یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سان ڈیاگو میں وبائی امراض کے ماہر ہیں۔

ریسرچ جرنل ’’ڈائبٹیز کیئر‘‘ کےتازہ شمارے میں شائع ہونے والی یہ تحقیق اگرچہ صرف خواتین پر کی گئی ہے لیکن کم و بیش یہی نتائج بزرگ مردوں کےلیے بھی درست بتائے جارہے ہیں۔

امریکی محکمہ صحت کے مطابق، ہفتے میں 150 منٹ کی چہل قدمی یا جسمانی مشقت سے ذیابیطس کے علاوہ دوسری کئی دائمی بیماریوں کا خطرہ بھی بہت کم رہ جاتا ہے۔

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com