روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ وفاقی سیکرٹری کابینہ کی گندم کی انکوائری سے متعلق گمراہ کن خبر کی تردید وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف میڈیسن لیکر مریضوں کے گھرخود پہنچ گئیں ”آئی کیوب قمر“خلا میں پاکستان کا پہلا قدم ہے،وزیراعظم کی قوم اورسائنسدانوں کومبارکباد ریجینل پلان 9 کے ساتھ اپنے کاروباری آئیڈیا کو حقیقت میں بدلیں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا آزادیء صحافت کےعالمی دن پر صحافیوں اور میڈیا ورکرزکو سلام سچ یہی ہے2024 کا الیکشن پی ٹی آئی جیت چکی ہے، محمود خان اچکزئی بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس پر تحریکِ انصاف کے خلاف ‘متعصب’ ہونے کا الزام لگادیا سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں فائرنگ سے قتل مئی 2024ء سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کے زیر انتظام بین الاقوامی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد دنیا کی چھٹی بڑی ایٹمی طاقت پاکستان کا چاند مشن کل 3 مئی کو 12 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگا

اسلامیہ یونیورسٹی بھاولپور میں منعقدہ17واں کانووکیشن ،گریجویٹس میں میڈلز اور ڈگریاں تقسیم

بہاول پور(علی رضا غوری سے )گورنر پنجاب و چانسلر چوہدری محمد سرورکی زیر صدارت اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں منعقدہ کانووکیشن برائے سیشن 2015ء تا 2019ء کے 2347 گریجویٹس میں میڈلز اور ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر گورنر پنجاب نے وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کے ہمراہ 60پی ایچ ڈی، 265ایم فل، 108گولڈ میڈل،104سلور میڈل اور 2022بی ایس، بی ایس سی، ایم اے اور ایم ایس سی گریجویٹس کو ڈگریاں عطا کیں۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کانووکیشن سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نوجوان نسل کی فلاح وبہبود اور انہیں باعزت روزگار کے ذریعے خودکفیل بنانے کے لیے بھرپور عملی اقدامات بروئے کار لا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان نسل ہمارا مستقبل ہے اور ملک کی ترقی کا دارومدار نوجوان نسل کی کارکردگی پرہی منحصر ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ حکومت نے پہلے دن سے اعلیٰ تعلیم کے شعبوں سمیت مجموعی تعلیمی نظام کی بہتری کو اپنی ترجیحات میں شامل کیا ہے اور جامعات میں جدید تحقیقی سہولیات کی فراہمی، نئی جامعات کے قیام، احساس سکالرشپ پروگرام اور دیگر وظائف کی مد میں اربوں روپے کی فراہمی سمیت کامیاب نوجوان پروگرام جیسے اقدامات انہی کوششوں کا حصہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں کی ذمہ داری صرف تعلیم کی فراہمی ہی نہیں بلکہ نوجوان نسل کی کردار سازی کے ذریعے انہیں معاشرے کا مفید اور فعال شہری بناناہے تاکہ وہ مستقبل میں معاشرے کو لیڈر شپ دے سکیں۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ موجودہ دور معاشی مسابقت پر مبنی گلوبلائزیشن کا دور ہے اور علمی ترقی پر مبنی معیشت کو فروغ دیئے بغیر معاشرتی ترقی کا راستہ نہیں کھل سکتا۔ انہوں نے طلباء وطالبات کو تلقین کی کہ معاشرتی مسائل کا مشاہدہ کرتے ہوئے ان کے حل کے لیے نئی راہیں تلاش کریں اور ملک و ملت کی رہنمائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ بہاول پور عظیم تہذیبی، تمدنی اور علمی میراث کا حامل شہر ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ بہاول پور کی دھرتی حضرت خواجہ غلام فرید کی دھرتی ہے جنہوں نے امن، بھائی چارے اور بقائے باہمی کا درس دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی جیسا ادارہ بہاول پور کے سر کا تاج ہے جو مقامی طلباء وطالبات کے ساتھ ساتھ گلگت، بلتستان سے لے کر بلوچستان کے ساحلوں تک کے طلباء وطالبات کو زیور تعلیم سے آراستہ کر رہی ہے۔ انہوں نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں ہونے والی روزافزوں ترقی، عالمی رینکنگ میں نمایاں مقام حاصل کرنے، طلبااور اساتذہ کی تعداد میں غیر معمولی اضافے کو بے حد سراہتے ہوئے وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب، فیکلٹی اور انتظامیہ کو مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے جامعات میں میرٹ پر وائس چانسلر ز کا تقرر کیا اور اس کی ایک مثال جامعہ اسلامیہ ہے جو پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی سربراہی میں ہر شعبے میں غیر معمولی ترقی کر رہی ہے۔
وا ئس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور دنیاکی ہزار بہترین جامعات میں شامل ہو چکی ہے اور پاکستان میں 11ویں جبکہ جنوبی پنجاب کی سرفہرست یونیورسٹی بن چکی ہے۔انہوں نے بتایا کہ موجودہ انتظامیہ نے یونیورسٹی میں انتظامی، مالیاتی اور تدریسی و تحقیقی شعبوں میں اصلاحات کا آغاز کیا اور ریکروٹمنٹ اور داخلوں میں میرٹ کو یقینی بنانے کے لیے آئی ٹی بیسڈ نظام متعارف کرایا گیا۔وائس چانسلر نے بتایا کہ طلباء وطالبات کو زیادہ سے زیادہ علوم تک رسائی کے لیے فیکلٹیوں کی تعداد 7سے بڑھا کر 15کر دی گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی کو داخلوں میں پاکستان بھر سے بھرپور پذیرائی ملی اور 20ماہ کے مختصر عرصے میں طلبا کی تعداد 13ہزار سے بڑھ کر 53ہزار ہو گئی ہے۔وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی نے مزید کہا کہ اس وقت اسلامیہ یونیورسٹی کے 40فیصد طلباء وطالبات نہ صرف مختلف اقسام کے وظائف سے مستفید ہو رہے ہیں بلکہ ہیپاٹائٹس مہم کے تحت جامعہ اسلامیہ ملک بھر کی پہلی ہیپاٹائٹس فری یونیورسٹی بھی بن چکی ہے۔ اسی طرح اساتذہ اور طلباء کی کورونا ویکسینشن مکمل کی جا چکی ہے۔پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے بتایا کہ اسلامیہ یونیورسٹی میں 14سے زائد سلیکشن بورڈز اور 29سلیکشن کمیٹیوں کے انعقادسے 2218اساتذہ اور نان ٹیچنگ سٹاف کو ملازمتیں دی گئیں۔ اساتذہ کی تعداد 500سے بڑھ کر 1200ہو گئی ہے۔ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے حال ہی میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں 2.5میگاواٹ سولر پارک، نیشنل کاٹن بریڈنگ سنٹر، کرکٹ اسٹیڈیم اور دیگر منصوبوں کا افتتاح بھی کیا۔ نیز جامعہ اسلامیہ اور چین کی یونیورسٹی کا مشترکہ انٹرکراپنگ پروجیکٹ بھی سی پیک کے منصوبے میں شامل کر دیا گیا ہے۔ وائس چانسلرنے بتایا کہ اسلامیہ یونیورسٹی میں اس وقت 12ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے جاری ہیں جن میں وفاقی حکومت کی جانب سے نئے کیمپسز اور فیکلٹیوں کی تعمیر کے لیے 4ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے جبکہ پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت 4ارب روپے کے ترقیاتی منصوبو ں پربھی تیزی سے کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام کامیابیاں وفاقی اور صوبائی حکومت کی بھرپور معاونت، اساتذہ، طلباء وطالبات کی محنت اور مقامی کمیونٹی کی حمایت سے جاری و ساری ہیں۔ انہوں نے کانووکیشن میں شرکت کے لیے خصوصی آمد پر گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا شکریہ ادا کیا۔کانووکیشن میں اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، ڈویژنل و ضلعی افسران اور معززین شہر بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔
دریں اثناء گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے وائس چانسلراسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے دفتر میں منعقدہ خصوصی بریفنگ میں بھی شرکت کی جہاں وائس چانسلر نے انہیں یونیورسٹی کے ترقیاتی اور تحقیقی منصوبوں بارے تفصیلاًآگاہ کیا۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے دوران بریفنگ ہدایت کی کہ چولستان میں مصنوعی بارش کے ذریعے آباد کاری کے منصوبے کوبھی ایک پائلٹ پراجیکٹ کی شکل میں شروع کیا جائے۔ انہوں نے کپاس کی فصل اور بیج سے متعلق تحقیقی اقدامات کو بھی سراہا۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت شجرکاری مہم میں بھی حصہ لیا۔ انہوں نے تاریخی قلعہ ڈیراور کی طرز پر تعمیر ہونے والی یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کی نئی عمارت،کلاس رومز اور لیبارٹریوں پر مشتمل نو تعمیر شدہ تدریسی بلاک اور جامع مسجد کی توسیع و آرائش کا افتتاح بھی کیا۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے وائس چانسلر کی طرف سے دی گئی بریفنگ کے علاوہ بغداد الجدید کیمپس کا تفصیلی دورہ بھی کیا

50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com