سیکیورٹی خدشات پر آریان خان کو خصوصی بیرک میں منتقل کردیا گیا
ممبئی: کنگ خان کے بیٹے آریان کو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر خصوصی بیرک میں منتقل کردیا گیا ہے۔ جہاں انہیں اپنے والدین شاہ رخ خان اور گوری خان سے بھی ملاقات نہیں کرنے دی جارہی ہے۔
ایشیاء نیٹ نیوز کے مطابق 14 اکتوبر کو انہیں جیل کے قرنطینہ سیل سے نکال کر عام وارڈ میں منتقل کردیا گیا تھا، تا ہم اب اطلاعات ہیں کہ انہیں سیکیورٹی خدشات پر خصوصی بیرک میں منتقل کردیا گیا ہے۔ جہاں انہیں اپنے والدین شاہ رخ اور گوری خان سے بھی ملنے نہیں دیا جا رہا۔ مختلف مواقعوں پر ضمانت نہ ہونے کے باوجود اسٹار کڈ آریان کو 20 اکتوبر کو ضمانت ملنے کی امید ہے۔
Load/Hide Comments