وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون انِ ایکشن
یوتھ ویژن : بہاولنگر(ملک صفدر ضیاء سے )وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی زیر صدارت انتظامی افسران کا اجلاس منعقد ہوا-
یوتھ ویژن نیوز کے مطابق اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب کے انقلابی اقدام نگہبان رمضان پیکج ، ستھرا پنجاب مہم، سڑکوں کی ضروری مرمت ، مارکیٹ میں کھادوں کی فراہمی،تجاوزات اور وال چاکنگ کا خاتمہ، سٹریٹ لائٹس اور واٹر فلٹر یشن پلانٹس کی درستگی، شجرکاری مہم ، پرائس کنٹرول،کھلے مین ہولز کی درستگی۔جعلی ادویات کے خاتمے سمیت دیگر انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کا کہنا تھا کہ افسران ضلع میں انتظامی فرائض کی ادائیگی کے لئے متحرک ہیں اور اپنے فرائض کی ذمہ دارانہ ادائیگی کے لئے ٹیم ورک کا مظاہرہ کریں۔افسران کی کارکردگی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر ہو رہی ہے خوبصورت اور ماڈل ضلع بنانے کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے،خستہ حال اور عرصہ دراز سے نظر انداز رہنے والی سڑکوں کی از سر نو تعمیر ، مرمت اور بحالی کا کام جاری ہے۔ضلع کے اینٹری پوائنٹس کو بھی مزید خوبصورت بنایا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ضلع بھر کی دیگر سڑکوں پر پیچ ورکس ، لین مارکنگ، سٹریٹ لائٹس، کیٹ آئزاور سائن بورڈز نصب کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
بہاولنگر،(15مارچ 2024) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کی سربراہی میں ڈی سی افس کے کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا جس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو قیوم قدرت تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز متعلق محکموں کے افسران نے شرکت ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے کہا ”ستھرا پنجاب مہم“ کے تحت صفائی ستھرائی کا عمل تیزی سے جاری و ساری ہے۔ عوام الناس کی سہولت کیلئے شہر سمیت قصبہ جات سے بھی عارضی ناجائز تجاوزات کو ختم کیا جا رہاہے اور صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر کیا جا رہا ہے۔ بازاروں میں تجاوزات کے خاتمے ،گاڑیوں کی پارکنگ ، رکشہ اسٹینڈ اور ریڑھیوں کیلئے جامع حکمت عملی اپنائی گئی ہے ، اس حوالے سے تاجر برادری کا پھر پور تعاون درکار ہے۔ انہوں نے دکانداروں سے اپیل کی کہ وہ اپنی دکانوں کے آگے ٹوکریاں رکھیں اور کوڑا کرکٹ ان ٹوکریوں میں ڈالا جائے تا کہ میونسپل کمیٹی کے عملہ کو کوڑا کرکٹ اٹھانے میں آسانی ہو۔