پاک فوج نے اقلیتوں کے قومی دن پر اقلیتی برادریوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 493.7 ملین ڈالر کا اضافہ بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت مل گئی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے پاکستان نے ’استحکام‘ کے حصول کے لیے امریکا سے چھوٹے ہتھیار مانگ لیے کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ڈگری شو کا شاندار انعقاد میدان عرفات میں پاکستانی بچے کی پیدائش اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ test اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں تیسرے فیض ادبی میلے کا انعقاد عارف علوی نے بانی پی ٹی آئی کی چند ہفتوں میں رہائی کی پیش گوئی کر دی۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ٹیک لانسرسمٹ کے میگا ایونٹ کا انعقاد اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپوروائس چانسلر ڈاکٹر محمد کامران نے ورلڈ سوائل ڈے کی شاندار تقریبات کا افتتاح کیا پاکستان کا آئی ایم ایف کے 5 اہم اہداف حاصل کرنے میں ناکامی کا خدشہ پاکستان کسٹمز کا اسمگل شدہ گاڑیوں کے استعمال پر پابندی کا اعلان پی ٹی آئی رہنما عالمگیر خان کراچی میں گھر سے گرفتار مصدق ملک کا روس کے ساتھ خام تیل معاہدے کی خبروں کی تردید عمر ایوب کی جی ایچ کیو حملے کے کیس میں بریت کی درخواست مسترد

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا ہنگامی اجلاس، سانحہ جڑانوالہ کی انکوائری رپورٹ پیش-

لاہور:(یوتھ ویژن سے) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت 12 ربیع الاول کے روز وزیراعلیٰ آفس میں صوبائی کابینہ کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا۔پنجاب کابینہ کے اجلاس میں سانحہ جڑانوالہ کی انکوائری رپورٹ پیش کی گئی۔سانحہ جڑانوالہ کی انکوائری رپورٹ آنے کے بعد پنجاب کابینہ نے واقعہ پر جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ واپس لے لیا۔ پنجاب کابینہ کے اجلاس میں لاہور میں مزید تحصیلیں بنانے کی منظوری دی گئی۔نئی تحصیلیں بننے سے لاہور میں مجموعی طورپر تحصیلوں کی تعداد 9 ہوجائے گی۔اجلاس میں لاہورکی انتظامی لحاظ سے تقسیم کا جائزہ لینے کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی۔صوبائی وزراء،مشیران،چیف سیکرٹری اورمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

-وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے رات گئے سے علی الصبح تک مختلف تھانو ں کا دورہ کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے تھانہ فیکٹری ایریا شیخوپورہ اور تھانہ شفیق آباد بند روڈ کا معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے تھانہ فیکٹری ایریا شیخوپورہ میں موبائل چوری و ڈکیتی کی درخواستوں پر24 گھنٹے میں ایف آئی آر کا اندراج نہ ہونے پر شدید برہمی کااظہار کیا اورایس ایچ او کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کاحکم دیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہاکہ مقرر کردہ مدت کے اندردرخواستوں پر کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج ہونا چاہیے۔مقدمے میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں – مقرر کردہ مدت کے اندردرخواستوں پر کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج  ہونا چاہیے۔وزیراعلی محسن نقوی نے اس سلسلے میں انسپکٹر جنرل پولیس فوری طور پر ہدایات جار ی کیں – وزیراعلیٰ محسن نقوی نے دونوں تھانوں میں فرنٹ ڈیسک پر شہریوں کی درخواستوں پر ہونے والی پیشرفت کاجائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے فرنٹ ڈیسک،مال خانے، محرر روم، انوسٹی گیشن روم اور دیگر شعبوں کا جائزہ لیا۔وزیر اعلی محسن نقوی نے حوالات میں ملزمان سے ان کے کیسز کے بارے پوچھا۔ سود کی رقم واپس نہ کرنے اور چیک باونس کیس کا تھانہ شفیق آباد کی حوالات میں بند ایک ملزم اپنی داستان سناتے رو پڑا۔وزیر اعلی محسن نقوی نے دلاسہ دیا اور انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی اور ملزم کے ذمہ واجب الااد رقم ادا کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ہدایت کی کہ رہائی کے لیے تمام قانونی کارروائی پوری کی جائے۔وزیر اعلی محسن نقوی نے سود کا کاروبار کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا۔شفیق آباد تھانے میں موجود خواتین سائلین نے وزیر اعلی محسن نقوی کو اپنے کیس سے آگاہ کیا،خواتین کی درخواست پر قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیا۔وزیر اعلی محسن نقوی نے تھانہ شفیق آباد کے مال خانہ کو بہتر جگہ منتقل کرنے کی ہدایت کی۔صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر، انسپکٹر جنرل پولیس اور سی سی پی او بھی ہمراہ تھے۔

WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com