سرکاری آفسران مشکل میں پھنس گئے،پنشن کےساتھ بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سے رقم لینے والوں کے خلاف کاروائی کا فیصلہ
یوتھ ویژن نیوز : ریٹائرد ملازمین کا پنشن کے ساتھ بینظیر انکم سپورٹ سے رقم لینے والوں وصول کرنے والے سرکاری ملازمین کیخلاف تحقیقات کاآغاز کردیاگیا۔
پاکستان بھر میں ریٹائرڈ سرکاری افسران اور ملازمین مشکل میں پھنس گئے۔ حکومت سے پینشن کے ساتھ بینظیر انکم سپورٹ سے کے تحت ملنے والی رقم کو وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ ہوگیا ہے ۔وزارت داخلہ نے کاروائی کی اجازت دے دی۔
ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پولیس، رینجرز، کوسٹ گارڈ ،ایف آئی اے، ایف سی، سمیت 17 اداروں کے ریٹائرڈ ملازمین کی پروفائلنگ کی جائے گی۔ پروفائلنگ کے بعد جائزہ لیاجائے گا کون سے افسر نے پینشن کے ساتھ بینظیر انکم سپورٹ سے رقم وصول کر رہے ہیں۔ پنشن کے ساتھ دونوں طرف سے رقم وصول کرنے والوں کے خلاف جال سازی کے مقدمات درج کئے جائیں گے۔ ایف آئی اے پہلے بھی بہت سے سرکاری ملازمین کے خلاف مقدمات درج کر چکا ہے۔
ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ ریٹائرڈ سرکاری ملازمین سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم واپس برآمد کروائی جائے گی۔ایف آئی اے کے تمام زونل سٹاف نے سرکاری ملازمین کے خلاف چھان بین شروع کر دی۔پولیس اور دیگر اداروں کو بھی جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے