دریائے ستلج میں وہاڑی اور کہروڑپکا کے مقام پراونچے درجے کا سیلاب

یوتھ ویژن نیوز : وہاڑی دریائے ستلج ہیڈ اسلام کی حدود میں اونچے درجے کے سیلاب سے تباہ کاریوں کا سلسلہ جاری ہے ،
سیلابی پانی سے کئی گھر گر چکے ہیں اور قیمتی سامان پانی بہاکر لے گیا ہے ، متعدد بستیوں کا زمینی رابطہ بھی منقطع ہوچکا جبکہ سیلاب میں پھنسے افراد کسی مسیحا کے منتظر ہیں ، پانی تیزی سے شہری آبادیوں کی طرف بڑھ رہاہے
یہ بھی پڑھیں: نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس،وزراء کو 7د ن سیلاب متاثرہ علاقوں میں رہنے کی ہدایت
کہروڑپکا میں بھی سیلابی صورتحال برقرار ہے ہزاروں ایکڑ فصلیں سیلابی پانی کی لپیٹ میں ہیں آج رات اونچے درجے کا سیلابی ریلا کہروڑپکا کی دریائی حدود میں داخل ہوگا دریا میں پانی کی سطح میں بتدریج اضافہ جاری ہے اونچے درجے کے سیلابی ریلے سے نمٹنے کےلیے ریسکو سمیت تمام ادارے متحرک کر دیے گئے ہیں
Load/Hide Comments