آرٹس کونسل پاکستان کا سب سے بڑا ثقافتی ادارہ بن چکا ہے۔مرتضیٰ سولنگی بھارت کےغیرقانونی زیرتسلط کشمیرمیں کشمیریوں کی نسل کشی سے انسانی المیہ جنم لےرہا ہے،نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ ملک میں معاشی استحکام لانا حکومت کی اولین ترجیح ہےنگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پاکستان کوپ 28 میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے سالانہ 100 ارب ڈالر کی فراہمی کے وعدوں پرعملدرآمد کا منتظر ہے، وزیراعظم اسلامو فوبیا نےانتہا پسندی، نفرت اور مذہبی عدم برداشت کو جنم دیا ہے،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن کی کلید کشمیر ہے،کشمیر پر سلامتی کونسل کی قراردادوں پرعملدرآمد یقینی بنایا جائے،وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب فرمائشی پروگرام بند،خسارے سے نکلنے کی شروعات،اسلامیہ یونیورسٹی نے شہر سے باہر چلنےوالی تمام بسیں بند کر دیں نوٹیفکیشن جاری وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے چین کے نائب صدر ہان ژینگ کی ملاقات، سی پیک منصوبوں پر مسلسل پیش رفت پر اطمینان کا اظہار ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک نے رپورٹ جاری کردی مذہبی شدت پسندی پوری دنیاکا مسئلہ ہے،مودی حکومت اقلیتوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہی ہے،مشعال ملک

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس،وزراء کو 7د ن سیلاب متاثرہ علاقوں میں رہنے کی ہدایت

یوتھ ویژن نیوز : نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت آج وزیراعلیٰ آفس میں صوبائی کابینہ کا 24 واں اجلاس منعقد ہوا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اینڈ ریلیف سرگرمیاں کیلئے صوبائی وزراء کو اگلے 7روز فیلڈ میں رہنے کی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلامیہ یونیورسٹی بھاولپورمیں خزاں سیمسٹر 2023 کی داخلہ مہم ،ایم فل کی میرٹ لیسٹ آویزاں

اجلاس میں کابینہ ارکان نے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اینڈ ریلیف سرگرمیوں پر اطمینان کا اظہارکیا اوروزراء،کمشنرز،ڈپٹی کمشنرز اوراسسٹنٹ کمشنرز سمیت ریسکیو1122کی دن رات محنت کو سراہا گیا۔اجلاس میں سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے کرنے والے صوبائی وزراء نے ریسکیو اینڈ ریلیف سرگرمیوں کے بارے میں رپورٹس پیش کیں۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیا کہ ای پے کے ذریعے موٹر وہیکل ٹیکس اور پراپرٹی ٹیکس کی ادائیگی پر 5 فیصد رعایت جون2024تک برقرار رہے گی۔اجلاس میں میوہسپتال کا نیا او پی ڈی بلاک بنانے کی منظوری دی گئی۔

کابینہ نے کارڈیک انسٹی ٹیوشنز اور ٹرثری کیئر ہسپتالوں کے کارڈیک یونٹس میں انجیو گرافی سروسز کو آؤٹ سورس کرنے کی بھی منظوری دی،جس سے ہسپتالوں میں دل کے مریضوں کے علاج کیلئے مزید 20کیتھ لیب کا اضافہ ہوگا۔ فیصل آباد، گوجرانوالہ اور راولپنڈی میں سیف سٹی پراجیکٹس کو رواں مالی سال کے ترقیاتی پروگرام میں شامل کرنے کی منظوری د ے دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: انتخابات کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کرے گا،نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی

رام پیاری محل گجرات کی تاریخی بلڈنگ کی بحالی و تحفظ کا انتظام لاہوروالڈ سٹی اتھارٹی کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔محکمہ ایکسائز کے ڈیلروہیکل رجسٹریشن سسٹم کے کنٹریکٹ ملازمین کی ملازمت میں توسیع کی منظوری دی گئی۔طاہر یعقوب بھٹی کے بطورصدر مستعفی ہونے پر پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ کے مستقل صدر کی بھرتی اور قائمقام پوسٹنگ کے امور کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیاگیا۔

کابینہ نے مزار بابا بلھے شاہ  ؒ قصور کی تزئین وآرائش اورتعمیر وبحالی کیلئے فنڈز کی منظوری دی۔صوبائی وزراء، مشیران، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com