پاک فوج نے اقلیتوں کے قومی دن پر اقلیتی برادریوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 493.7 ملین ڈالر کا اضافہ بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں ضمانت مل گئی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے پاکستان نے ’استحکام‘ کے حصول کے لیے امریکا سے چھوٹے ہتھیار مانگ لیے کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں ڈگری شو کا شاندار انعقاد میدان عرفات میں پاکستانی بچے کی پیدائش اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ عمران خان کے متنازعہ سوشل میڈیا پوسٹ پر ایف آئی اے کی تحقیقات پی آئی اے کی یورپ اور برطانیہ میں پروازوں کی بحالی کی راہ ہموار، سی اے اے کی اہم بات چیت وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے خیبر پختونخوا کابینہ میں توسیع کر دی وزیر اعظم شہباز شریف نے 20 پارلیمانی سیکرٹریز مقرر کر دیے حکومت آئینی ترامیم کے لیے تیار، دو تہائی اکثریت کا دعویٰ وفاقی حکومت کا سندھ کی سڑکوں کی بحالی کے لیے فنڈز کی فراہمی کا اعلان معاشی بہتری کے اشارے حکومتی درست پالیسیوں کی گواہی دیتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف وزیر اطلاعات کا گنڈاپور کی توہین آمیز تقریر کی مذمت، صحافیوں کا پی ٹی آئی سے معافی کا مطالبہ بلاول بھٹو کا نیا میثاق جمہوریت کا مطالبہ، سیاسی جماعتوں کو متحد ہونے کی دعوت شاہ رخ خان اور سہانا خان کی فلم ’کنگ‘ کی شوٹنگ جنوری 2025 سے شروع ہوگی

انتخابات کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کرے گا،نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی

یوتھ ویژن نیوز : انتخابات کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کرے گا، نگراں حکومت کا اس میں کوئی کردار نہیں، نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کی ”سی این این“ سے گفتگو

نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ بٹگرام چیئر لفٹ واقعہ کے متاثرین کو کامیابی سے ریسکیو کیا گیا، انتخابات کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کرے گا، نگراں حکومت کا اس میں کوئی کردار نہیں، الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیوں کے لئے کم از کم چار ماہ درکار ہیں، سیاسی جماعتوں کو 54 دن انتخابی مہم کے لئے بھی فراہم کرنے ہیں، انتخابات میں معمولی تاخیر ہو سکتی ہے، ہم نے اپنا کام شروع کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی محتسب نے صوبائی حکومتوں سے وفاقی محکموں کے بقایاجات کی ادائیگی کی درخواست کردی

نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے بدھ کو ”سی این این انٹرنیشنل“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا چیئر لفٹ واقعہ سے متعلق سوال کے جواب میں نگراں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ چیئر لفٹ واقعہ خیبر پختونخوا کے دور افتادہ علاقے بٹگرام میں پیش آیا جہاں ریسکیو کی کوششوں میں کافی مشکلات تھیں۔

ضلعی انتظامیہ کو جب واقعہ کی اطلاع ملی تو اس نے صوبائی اور وفاقی اتھارٹیز سے رابطہ کیا، آرمی ایوی ایشن، پاکستان ایئر فورس، پاکستان آرمی کے سپیشل سروس گروپ کے جوانوں اور جنرل آفیسر کمانڈنگ نے کامیابی سے ریسکیو آپریشن کو کامیاب بنایا اور تمام متاثرین کو بحفاظت نیچے اتارا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے تمام چیئر لفٹس کے تفصیلی معائنہ کے احکامات جاری کر دیئے ہیں، علاقے میں تمام چیئر لفٹس کا معائنہ کیا جا رہا ہے اور اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ ایسا واقعہ دوبارہ رونما نہ ہو۔ مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ یہ علاقے 2005 کے زلزلہ اور 2010 کے سیلاب سے شدید متاثر ہوئے، یہاں انفراسٹرکچر تباہ ہو چکا تھا، آپ سمجھ سکتے ہیں کہ موسمیاتی تبدیلی نے کس طرح اس علاقے کو متاثر کیا۔

یہ بھی پڑھیں: نگران حکومت کا بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کو صوبوں کی ملکیت میں دینے کا فیصلہ

الیکشن کے انعقاد سے متعلق سوال کے جواب میں نگراں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان آئینی ادارہ ہے جو انتخابات کے انعقاد کا ذمہ دار ہے، الیکشن کمیشن کو حلقہ بندیوں کے لئے کم از کم چار ماہ درکار ہیں، اس کے علاوہ سیاسی جماعتوں کو 54 دن انتخابی مہم کے لئے بھی فراہم کرنا ہوتے ہیں اس لئے الیکشن میں معمولی تاخیر ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت نے ایک ہفتہ قبل ہی چارج سنبھالا ہے، ہم نے اپنا کام شروع کر دیا ہے جبکہ الیکشن کمیشن نے پہلے ہی اپنا ٹائم ٹیبل جاری کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات کی تاریخ کا اعلان الیکشن کمیشن کرے گا، اس میں نگراں حکومت کا کوئی کردار نہیں

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com