چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی وائس چانسلراسلامیہ یونیورسٹی بھاولپورسےملاقات
(یوتھ ویژن نیوز : علی رضا غوری سے ) بہاول پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے صدر چوہدری ذوالفقار علی مان کی قیادت میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوید اختر سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
تفصلات کےمطابق سابق صدور چوہدری جاوید اقبال، ملک اعجاز ناظم، سینئر نائب صدر حنیف احمد، سیکڑری عبیر حیدر، رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر معظم جمیل اور دیگر سینئر افسران موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: سیکرٹری جم خانہ اعجازنانظم کی کاوش سے جنوبی پنجاب کا پہلامیواکی جنگل بھاولپورمیں لگا دیا گیا،سپیشل طلبا وطالبات کی خصوصی شرکت
وائس چانسلر نے کہا کہ بہاول پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور برسہا برس سے اکیڈمیا اور انڈسٹری لنکجز کو فروغ دے رہے ہیں۔ اس تعاون اور رابطے کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں بہاول پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی جامعہ میں آمد خوش آئند ہے۔
صدر بہاول پور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چوہدری ذوالفقار علی مان نے کہا کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور علاقے میں اعلیٰ تعلیم کا سب سے معتبر ادارہ ہے۔ یونیورسٹی میں موجود ہزاروں کی تعدادمیں اساتذہ، ملازمین اور طلباء وطالبات بہاول پور کی سماجی اور معاشی ترقی کا اہم جزو ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایم ڈی کیٹ کے ٹیسٹ کی تاریخ تبدیل ہوگئی
بدقسمتی سے حالیہ واقعات اور سوشل میڈیا پر ہونے والابے بنیاد پروپیگنڈا تعلیمی ترقی کے لیے اچھے اثرات کا حامل نہیں۔ تاہم یونیورسٹی کمیونٹی کے ساتھ ملکر جامعہ کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ اس موقع پر یونیورسٹی میں جاری داخلہ مہم، نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں اور صنعتی اور تجارتی اداروں سے یونیورسٹی کے تعلق اور روابط جیسے معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا