روزنامہ یوتھ ویژن کی جانب سے تمام اہل اسلام کو دل کی اتہا گہرائیوں سے عیدالفطر 2024 مبارک ہو اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے زیر اہتمام دسویں بین الاقوامی سیرت النبی ﷺکانفرنس کا انِقعاد وہیل چیئر ایشیا کپ: سری لنکن ٹیم کی فتح حکومت کا نیب ترمیمی بل کیس کے فیصلے پر نظرثانی اور اپیل کرنے کا فیصلہ واٹس ایپ کا ایک نیا AI پر مبنی فیچر سامنے آگیا ۔ جناح اسپتال میں 34 سالہ شخص کی پہلی کامیاب روبوٹک سرجری پی ایس او اور پی آئی اے کے درمیان اہم مذاکراتی پیش رفت۔ تحریِک انصاف کی اہم شخصیات سیاست چھوڑ گئ- قومی بچت کا سرٹیفکیٹ CDNS کا ٹاسک مکمل ۔ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر آج سماعت ہو گی ۔ نائیجیریا ایک بے قابو خناق کی وبا کا سامنا کر رہا ہے۔ انڈونیشیا میں پہلی ’بلٹ ٹرین‘ نے سروس شروع کر دی ہے۔ وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل منیرافسر کوبطورچیئرمین نادرا تقرر کرنے منظوری دے دی  ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب خودکش حملہ- سونے کی قیمت میں 36 ہزار روپے تک گر گئی۔ پاکستان میں 2 کروڑ افراد کو انٹرنیٹ تک رسائی نہیں، احسن آقبال ٹیکس قانونی چارہ جوئی میں روکے ہوئے 2.7 ٹریلین روپے کی وصولی کا بل ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے 23 مارچ کو کراچی کے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی اور پاکستان ایران اقتصادی مواقع بشمول سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر نے10 اپریل کوبہاولنگر میں پیش آنے والے واقعے کی انکوائری کا مطالبہ کر دیا وفاقی حکومت نے ترقی کو تیز کرنے کے لیے بینک فنانسنگ کے لیے زراعت، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں (SMEs) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (IT) جیسے شعبوں کو ترجیح دی ہے2024 ایشیائی ترقیاتی بینک نے رواں مالی سال 2024 کی رپورٹ شائع کردی بھارتی عدالت نے کرپشن کیس میں دہلی کے 55 سالہ وزیراعلیٰ کیجریوال کی گرفتاری کو چیلنج کرنے والی درخواست مسترد کر دی۔ عیدالفطر2024 میں کراچی والوں کو عید کے روز بھی پانی کے بحران سے کوئی چھٹکارا نہ مل سکا سال 2024 میں غیرمتوقع اسٹرابیری کی فصل نے برکینا فاسو کا ‘سرخ سونا’ گھمایا

پی سی بی کا پہلی بارخواتین کرکٹرز کو ڈومیسٹک کنٹریکٹس دینے کا اعلان

یوتھ ویژن نیوز : پی سی بی کا 74 خواتین کرکٹرز کو ڈومیسٹک کنٹریکٹس دینے کاے پہلی مرتبہ  ڈومیسٹک کرکٹ میں 74 خواتین کرکٹرز کو ڈومیسٹک کنٹریکٹس دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

ان خواتین کرکٹرز کو 11 ماہ کے لیے ڈومیسٹک کنٹریکٹس دیے جائیں گے

یہ بھی پڑھیںؒ نگران کابینہ کیلئےوزیراعظم کی مشاورت مکمل کابینہ کےنام سامنے آگئے

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین چوہدری ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ آج پی سی بی نےخواتین کرکٹ کی ترقی اور اس کی پذیرائی کے سلسلے میں تاریخی قدم اٹھایا ہے۔ ہمارا یقین ہے کہ ان کھلاڑیوں کو بااختیار بنانے سے نہ صرف کرکٹ کے کھیل کا معیار بلند ہوگا بلکہ ائندہ نئی لڑکیوں میں بھی کرکٹ کے حوالے سے دل چسپی پیدا ہوگی۔

پی سی بی نےجن  74 خواتین کرکٹرز کو یہ کنٹریکٹس دیے ہیں ان میں 59 خواتین کڑکٹر کھلاڑیوں کا ایمرجنگ اور انڈر نائنٹین کیٹگری سے تعلق ہے جبکہ 14 خواتین کرکٹرز وہ ہیں جو پہلے ہی سینئرسطح پرپاکستان کی نمائندگی کرچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سائفر اسکینڈل کے مرکزی کردار سیکرٹری خارجہ اسد مجید خان آج ریٹائر ہو گئے

پی سی بی نے ان خواتین کرکٹرز کو ڈومیسٹک کنٹریکٹس دینے کے ساتھ ساتھ انہیں ملک کے مختلف شہروں میں قائم 7 مختلف کرکٹ اکیڈمیز میں ٹریننگ کی سہولتیں بھی فراہم کی ہو ئی ہے ،ان کرکٹاکیڈمینز میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور، حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر کراچی، انضمام الحق ہائی پرفارمنس سینٹر ملتان، قیوم اسٹیڈیم پشاور، ایبٹ آباد اسٹیڈیم، بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ اور ویمنز اسپورٹس اسٹیڈیم بہاولپور شامل ہیں۔

چیرمین زکاء اشرف نے کہا کے پاکستانی خواتین کرکٹ کا مصروف ترین سیزن یکم ستمبر سے شروع ہونے والا ہے اور پاکستان کرکٹ بورڈ چاہتا ہے کے موجودہ خواتین کرکٹرز کے اعتماد میں اضافہ کیا جائے یہ اقدام نہ صرف ان کرکٹرز کی محنت کا اعتراف ہے بلکہ پاکستان جیسے ملک میں خواتین کرکٹ کے معیار کو بلند کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

جن خواتین کرکٹرز کو ان کنٹریکٹس کے لیے چنا گیا ہے وہ ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹس میں ایمرجنگ ٹورنامنٹس انڈر19  ڈومیسٹک ٹورنامنٹس اور آئی سی سی انڈر 19 ویمنز ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرچکی ہیں۔ ان کرکٹرز کا انتخاب سابق ٹیسٹ کرکٹر سلیم جعفر کی سربراہی میں قائم ویمنز سلیکشن کمیٹی نے قومی اور اکیڈمی کوچز کی سفارشات کی روشنی میں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انڈین کرکٹ بورڈ نے5 سالوں میں 1.5 بلین امریکی ڈالرکی ریکارڈ کمائی کرلی

جن خواتین کرکٹرز کو کنٹریکٹس دیے گئے ہیں وہ ویمنز سینٹرل کنٹریکٹس کا حصہ نہیں ہوں گی جس کا اعلان بعد میں کیے جائیں گے۔ ان خواتین کرکٹرز کو ماہانہ رقم کے علاوہ میچ فیس، ڈیلی الاؤنس اور انعامی رقم میں بھی حصہ ملے گا۔

50% LikesVS
50% Dislikes
WP Twitter Auto Publish Powered By : XYZScripts.com