سائفر اسکینڈل کے مرکزی کردار سیکرٹری خارجہ اسد مجید خان آج ریٹائر ہو گئے
یوتھ ویژن نیوز : سائفر اسکینڈل کے مرکزی کردار سیکرٹری خارجہ اسد مجید خان آج ریٹائر ہو گئے، جبکہ اسپیشل سیکرٹری سائرس سجاد قاضی آج بطور سیکریٹری خارجہ عہدہ سنبھالیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: نگران کابینہ کیلئےوزیراعظم کی مشاورت مکمل کابینہ کےنام سامنے آگئے
سفاراتی زرائع کے مطابق، اسد مجید خان وزارت خارجہ کے 31 ویں سیکرٹری خارجہ تھے اور انہوں نے امریکہ میں پاکستان کی سفارت کا اہم عہد سنبھال رکھا تھا۔ ن کے سفارت کے دوران، سائفر اسکینڈل متنازعہ سائفر اسکینڈل امریکہ سے تنازعہ کا نیا سلسلہ پیدا ہو گیا تھا۔ اب آج، سائرس سجاد قاضی بطور سیکریٹری خارجہ اسد مجید خان کی جگہ ان کا عہدہ سنبھالیں گے۔
زارئع کے مطابق چند روز قبل سابق وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد، سائرس قاضی کو نیا سیکریٹری خارجہ منظوری دی گئی تھی ۔ ، سائرس سجاد قاضی اس وقت وزارت خارجہ کے سینئیر ترین افسر ہیں اور انہوں نے بطور سفیر پاکستان کے ہنگری اور ترکی میں اپنی خدمات دی ہیں
یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات کےانعقاد کیلئے پی ٹی ائی نے نگران وزیراعظم کوخط لکھ دیا
اسد مجید خان نے آج ایوان صدر میں صدر عارف علوی سے الوداعی ملاقات کی، جس کے بعد ان کی ملاقات نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے بھی متوقع ہے۔ اس واقعہ نے سائفر اسکینڈل کے تبادلے کے دوران اسد مجید خان کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے