بھاولپورڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن نے کل ہڑتال کا اعلان کردیا

بھاولپور ( عمران قذفی سے ) مورخہ2023-08-15 کو جناب بشارت اللہ خان وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل،جناب آصف شہزاد چوہدری چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی پنجاب بار کونسل،سردار عبدالباسط خان بلوچ،اختر علی محمود چہور،حاجی محمد افضل دھرالہ،ملک سکندر حیات ننگانہ،محمد ناصر جوئیہ، چوہدری عمران حسین چٹھہ، ممبران پنجاب بار کونسل نےوقار الحسن ایڈووکیٹ،سیکرٹری خان پور بار ایسوسی ایشن، بلال صفدر رحمانی ایڈووکیٹ، وسیم انور غوری ایڈووکیٹ، شہزادتھہیم ایڈووکیٹ، وسیم لبانہ ایڈووکیٹ، ظفر گھلو ایڈووکیٹ،چوھدری التمش عابد ایڈووکیٹ ودیگر 15/20نامعلوم ایڈووکیٹس کے خلاف تھانہ سٹی خانپور ضلع رحیم یار خان میں جھوٹی و من گھڑت ایف آئی آر کے اندراج کی بھرپور مذمت کرتے ہوئےکہا ہے کہ پولیس ایسےاوچھےہتھکنڈوں سے باز رہیں انہوں نے راؤ راشد علی ایڈووکیٹ اورعاصمہ پروین میکن ایڈووکیٹ کےگھروں پر پولیس کے غیر قانونی ریڈ اور حراساں کرنے کی بھی پرزور مذمت کی۔
یہ بھی پڑھیں: بھاولپور،ضلعی صدر پی ٹی آئی اصغر جوئیہ کی رہائشگاہ پرپولیس کا دھاوا، توڑ پھوڑکےبعد قیمتی سامان ساتھ لے گئے
بھاولپور بار ڈی پی او رحیم یار خان اور انسپکٹر جنرل اف پولیس پنجاب سے مطالبہ کیا ہے وکلاءکے خلاف درج ایف آئی آر نمبر1059/23 تھانہ سٹی خان پور ضلع رحیم یار خان کو فی الفور خارج کیا جائے۔بھاولپور بار ایسوسی ایشن کے وکلا صاحبان بطور احتجاج مورخہ 2023-08-16 کو عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔