بھاولپور،ضلعی صدر پی ٹی آئی اصغر جوئیہ کی رہائشگاہ پرپولیس کا دھاوا، توڑ پھوڑکےبعد قیمتی سامان ساتھ لے گئے

asgar joya

یوتھ ویژن نیوز : بھاولپور ضلعی صدرپی ٹی آئی وامیدوار حلقہ پی پی 253 ملک محمد اصغرجوئیہ کی رھائشگاہ پر بھاولپور پولیس نے دھاوا بول دیا توڑ پھوڑ کے علاوہ قیمتی سامان نقدی دیسی گھی کا کنستراوربادام بھی اٹھا کر لےگئے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ رات بھاولپور پولیس نے بھاری نفری کے ساتھ ضلعی صدر پی ٹی آئی ملک محمداصغرجوئیہ کی گرفتاری کےلئے چھاپہ مارا لیکن وہ گھر پر موجود نہ تھے،

یہ بھی پڑھیں: وائس چیرمین پنجاب بارکونسل وکلاء کےمسائل مساوی بنیادوں پرحل کریں،ملک سکندرحیات نگانہ

ملک محمداصغرجوئیہ تو ھاتھ نہ لگے لیکن پولیس کے ہاتھ قیمتی سامان ھاتھ لگ گیا/ مبینہ طور پر پولیس اہلکاروں نے توڑپھوڑ شروع کر کے ویڈیوز بنائی کے سامان تود دیا گیا ریڈ پارٹی میں شامل پولیس کے جوانوں نے گھر کی تلاشی کی آڑمیں مبینہ طور پر اڑھائی لاکھ روپے نقدی سولر سسٹم بمعہ بیٹریاں ان سلے کپڑوں کے قیمتی سوٹ اٹھانے کے بعد کچن میں داخل ھوکر دیسی گھی کا کنستر بادام آلو پیاز اور آٹے کاتھیلہ بھی اٹھالیا بعد ازاں ملک اصغر کے بھائی ملک اکمل جوئیہ کے گھر میں بھی کافی توڑ پھوڑ کی اور جو ھاتھ لگا اٹھا کر ساتھ لےگئے

50% LikesVS
50% Dislikes