وائس چیرمین پنجاب بارکونسل وکلاء کےمسائل مساوی بنیادوں پرحل کریں،ملک سکندرحیات نگانہ

یوتھ ویژن نیوز : ممبر پنجاب بار کونسل بھاولپور سیٹ ملک سنکدر حیات نگانہ نے وائس چیرمین پنجاب بار کونسل سےدرخواست کی ہےوہ پورے صوبہ پنجاب بھر کے تمام وکلاء کے نمائیندہ ہیں نہ کہ کسی مخصوص گروپ کے ہیں
یہ بھی پڑھیں: انوارالحق کاکڑ نے استعفیٰ دیدیا
ملک سکندر حیات نگانہ نے واس چیرمین پبجاب بار کونسل سے کہا ہے کہ وہ مہربانی فرمائیں اور پنجاب بھر کے وکلاء کے خلاف ناجائز مقدمات, گرفتاریوں ,گھروںکی توڑ پھوڑ , آزادئ اظہار رائے پر پابندی اور انسانی بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کے حوالے سے نگران حکومتی نمائیندوں سے بات چیت کریں
یہ بھی پڑھیں: بھارتی لڑکی انجو کی پاکستان کا یوم آزادی منانےاورکیک کاٹنےکی ویڈیووائرل
وکلاء کی عزت اور وقار کی تذلیل اور رسوائ کو روکنے کے لیے بھر پور کردار ادا کریں ملک سنکدر حیات نے وائس چیرمین پنجاب بار کونسل سے کہا کہ وہ گروپ کی سیاست کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اعلی اقدار کے امین بنیں